جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اگر عمران خان کو امپورٹڈ گورنمنٹ نے گرفتار کیا تو ہم اسلام آباد پر قبضہ کر لیں گے، علی امین گنڈا پورکی دھمکی

datetime 22  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کیے جانے کے امکان کی اطلاعات پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنمائوں نے ان کی گرفتاری کو ریڈ لائن قرار دیدیا۔یہ پیش رفت مقدمے کے بعد سامنے آئی جو سابق وزیراعظم

عمران خان کے خلاف ایف نائن اسلام آباد میں دورانِ تقریر پولیس کے اعلیٰ افسران اور خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر درج کیا گیا تھا۔بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوچکی ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے ٹوئٹ میں کہا کہ اگر عمران خان کو امپورٹڈ گورنمنٹ نے گرفتار کیا تو ہم اسلام آباد پر قبضہ کر لیں گے۔انہوںنے کہاکہ پولیس کو میرا پیغام ہے کہ اب اس سیاسی جنگ کا حصہ نہ بنیں ورنہ آپ سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ورکرز کی طرح ڈیل کریں گے، پولیس نہیں اب پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی قیادت اور کارکنوں کو لڑنے دیں گے، ایک بار اور سب کے لئے فیصلہ کریں۔دوسری جانب فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ عمران خان بنی گالا میں اپنی رہائش گاہ میں ہیں، سیکڑوں کارکنان اس وقت بنی گالا پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی لیڈرشپ میں سے کئی لوگ یہاں موجود ہیں اور ہزاروں لوگ اب ملک کے دوسرے حصوں سے بنی گالا کی طرف رواں دواں ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…