جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پولیس نے کہا ہم نے کچھ نہیں کیا ہمیں پیچھے سے بوٹ لگا تھا،عمران خان

datetime 20  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کیخلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پرکیس کرنے کا اعلان اور شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ کو نام لیکر دھمکی دیتے ہوئے کہا

ہے کہ آئی جی، ڈی آئی جی اسلام آباد ہم تم کو نہیں چھوڑیں گے،مجسٹریٹ زیبا چوہدری آپ کو بھی ہم نے نہیں چھوڑنا، کیس کرنا ہے تم پر بھی، مجسٹریٹ کو پتہ تھا شہباز پر تشدد ہوا پھر بھی ریمانڈ دیدیا، بڑے ادب سے سپریم کورٹ کوکہتا ہوں قانون کی حکمرانی پر عمل درآمد آپ کا کام ہے،شہباز گل نے جو کہا مریم ، نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمان اس سے زیادہ بول چکے ہیں، اگر ڈاکٹر شہبازگل کے خلاف کیس ہوسکتا ہے تو سابق وزیراعظم نوازشریف، امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) فضل الرحمان، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور خواجہ آصف کے خلاف بھی کیس بنیں گے ،اسلام آباد پولیس سے پوچھا تو پولیس نے کہا ہم نے کچھ نہیں کیا ہمیں پیچھے سے بوٹ لگا تھا،نیوٹرل کو کہنا چاہتا ہوں یہ پاکستان کا مسئلہ ہے، آپ چوروں کے ساتھ نہیںپاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں،25 مئی کو قوم کبھی نہیں بھولے گی، 25 مئی کو بچوں اور عورتوں پر شیلنگ کی گئی، پر امن احتجاج پر دہشت گردی سے دہشت پھیلائی گئی، سب سن لو ہم چوروں کے ٹولے کو تسلیم نہیں کریں گے۔ ہفتہ کو ڈاکٹر شہباز گل کے حق میں نکالی گئی ایف نائن پارک میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ 24 گھنٹے کے نوٹس پربڑی تعداد میں عوام باہرنکلی ہے،تمام پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ چنگیز خان نے اپنے دور میں تین کروڑ مسلمانوں کا قتل عام کیا،اس وقت بھی پاکستان میں ایسی ہی دہشت پھیلائی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ چنگیز خان جہاں حملہ کرتا تھا وہاں کھوپڑیوں کے مینار بناتا تھا، چنگیز خان اس طرح خوف پھیلاتا تھا کہ لوگ لڑے بغیر ہتھیار ڈال دیتے تھے،اس وقت پاکستان میں بھی یہی ہو رہا ہے، خوف پھیلا کر عوام کو غلام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے

کہا کہ عوام کی آواز کو بند کرنے کیلئے نجی چینل کو بند کیا گیا، نجی چینل سچ دکھارہا تھا،نجی چینل کو بند کر کے باقی چینلزکیلئے خوف پھیلایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ یہ پاکستان کیلئے فیصلہ کن وقت ہے، اگر ہم اس خوف کے بت کے سامنے جھک گئے تو ہمارے سامنے غلامی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دنیا کی تاریخ میں فرعون، ڈکٹیٹر، بادشاہ لوگوں کو خوف کی بنا غلام بناتے تھے، ہم سب نے اس ظلم کا مقابلہ کرنا

ہے،26سال کی سیاست میں پہلی دفعہ ایک زندہ قوم دیکھ رہا ہوں،پہلی دفعہ ایک سوئی ہوئی قوم جاگ رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ شہباز گل کو اس لیے پکڑا اس لیے تشدد کیا، نواز شریف، مریم نواز، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان،خواجہ آصف نے شہباز گل سے زیادہ سخت بیان دیا۔عمران خان نے کہاکہ شہبازگل کو بیان کی وجہ سے نہیں پکڑا،شہبازگل پرتشدد کیا گیا،انہوں نے یہ بتانے کی کوشش کی وہ قانون سے

اوپرہے، شہبازگل پرتشدد ڈرانے کی کوشش ہے، اگر پی ٹی آئی رہنما پر تشدد ہو سکتا ہے تو یہ کسی پر بھی کر سکتے ہیں، پاکستانیوں یہ فیصلہ کن وقت ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم انگریز سے آزاد ہو گئے تاہم آج بیرونی سازش کے تحت چوروں کو مسلط کر دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ قوم 25 مئی کا دن نہیں بھولے گی،25مئی کو پْر امن احتجاج پر شیلنگ کی گئی، 25مئی کو دہشت پھیلا کر پولیس،رینجرز نے بے دردی

سے شیلنگ کی،چوروں کا ٹولہ، بھگوڑا اور سب سن لو یہ قوم جاگ گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا ایکٹوئسٹ کو ڈرایا جارہا ہے،چیلنج کرتا ہوں جومرضی کرلوعوام کے سمندرکونہیں روک سکتے،عوام کا سمندرآزادی چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہباز گل کو ذہنی تشدد سے توڑ سکتے ہیں تو کسی کو بھی توڑ سکتے ہیں، لوگوں کو غلام بنانے کے لیے دہشت پھیلائی جارہی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ شہباز گِل

کو جس طرح رکھا گیا جیسے کتنا بڑا غدار پکڑ لیا، اسلام آباد کے آئی جی، ڈی آئی جی ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے۔ انہوںنے کہاک مجسٹریٹ زیبا چوہدری صاحبہ آپ بھی تیار ہو جائیں، آپ کیخلاف بھی ایکشن ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ ایک کمزور آدمی پر تشدد کیا گیا، مولانا فضل الرحمان کو پکڑنے میں ان کی جان جاتی ہے،لائف سپورٹ مشین والا خواجہ آصف کہتا ہے امریکا کے جوتے پالش کرنے چاہئیں، یہ لوگ

جومرضی کہہ دیں ان کے خلاف کچھ نہیں ہوتا،فکرنہ کرو اگر شہبازگل کے خلاف کیس ہوسکتا ہے تو سابق وزیراعظم نوازشریف، امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) فضل الرحمان، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت سب پرہم کیس کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ آئین کی بالادستی رول آف لا کی ہے۔انہوںنے کہاکہ شہباز گِل کے خلاف جوکچھ کیا قانون کی دھجیاں اڑا دی ہے،آئی جی، ڈی آئی، مجسٹریٹ

کو پتا تھا شہباز گل پر ظلم ہوا لیکن ضمانت نہیں دی، ڈاکٹر شہباز گل کے معاملے پر سپریم کورٹ جائینگے۔ انہوںنے کہاکہ بڑے ادب سے کہتا ہوں قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے،آئین وقانون پرعملدرآمد کرانا سپریم کورٹ کا کام ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد پولیس سے پوچھا توانہوں نے کہا انہیں پیچھے سے بوٹ لگا تھا۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ25 مئی ظلم کے خلاف سی سی پی او لاہور،ڈی آئی

جی پرایکشن لینا تھا توفون آگیا ان کوہاتھ نہ لگاؤ، خاتون مجسٹریٹ کو پتا تھا شہباز گل پر تشدد ہوا تاہم اس نے ضمانت نہ دی، آئی جی اسلام آباد اور خاتون مجسٹرئٹ کے خلاف ایکشن لیں گے۔عمران خان نے کہاکہ کیا آپ واقعی نیوٹرل ہیں،ہمیں توکہا گیا تھا ہم تو نیوٹرل ہیں، جانتا ہوں ہماری ایجنسیاں دنیا کی بہترین ایجنسیاں ہیں،آپ کو تو سازش کا پتا چل گیا ہو گا، نیوٹرل کو کہنا چاہتا ہوں یہ پاکستان کا مسئلہ ہے،

آپ کے لیے بڑا ضروری ہے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو چوروں کے ساتھ کھڑے نہ ہوں، میڈیا پر اس طرح کا دباؤ پہلے کبھی نہیں ڈالا گیا، جب ہمیں نکالا گیا تو میڈیا پر بلیک آؤٹ تھا،سوشل میڈیا کے لوگوں کو خاص سلام پیش کرتا ہوں،مجھے نکالا تو سوشل میڈیا پر پہلے دکھایا گیا عوام سڑکوں پرنکل آئی، نیوٹرلز سے پوچھنا چاہتا ہوں کیا واقعی آپ نیوٹرل ہیں؟ نیوٹرلز کو کہنا چاہتا ہوں آپ کے لیے ضروری

ہے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں، نیوٹرلز انصاف کیساتھ کھڑے ہوں ان چوروں کیساتھ کھڑے نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایاز میر جیسے دانشور کو ذلیل کرنے کی کوشش کی گئی، کیا آپ اس طرح چوروں کومسلط کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے؟ اگر کسی کا خیال ہے میڈیا کو بند کر کے لیٹروں کے ٹولے کو قبول کرا لیں گے تو کسی اور دنیا میں رہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سب کوکہتا ہوں پاکستان کو حقیقی آزادی سے نہیں روکا جاسکتا،جو بھی حقیقی آزادی کے راستے میں آئے گا بہہ جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ (آج)اتوار کو لیاقت باغ میں آئندہ کا روڈ میپ دوں گا، عوام میں جا کر سب کو تیار کروں گا۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں اپنی غلامی کی زندگی کی زنجیروں کو توڑنا ہو گا، شہباز گل تشدد، آزادی کی آواز بند اور چوروں کا غلام بنانے کیلئے ایسا کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ ہلاکوخان سے کہتا ہوں اللہ قرآن میں فرماتے ہیں جو ساری زنجیریں توڑ دے تو انسان آزاد ہوجاتا ہے،ہمارا کلمہ ہمیں ایک قوم بناتا ہے، جو مرضی کرلیں، میڈیا کو ڈرائیں، خوف پھیلائیں کچھ نہیں ہو گا، اس قوم نے حقیقی آزادی لیکررہنی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…