کوہلی کے بلے سے آخری سنچری سکور ہوئے ایک ہزار دن مکمل

20  اگست‬‮  2022

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ویرات کوہلی کا بیٹ جیسے رنز اْگلنا بھول گیا،دائیں ہاتھ کے بیٹر کے بلے سے آخری سنچری اسکور ہوئے ایک ہزار دن مکمل ہوگئے۔

ویرات کوہلی جو آئے دن سنچری اسکور کرتے نظر آتے تھے 2 سال سے زائد عرصے سے ایک بھی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے جس کی وجہ سے ان پر کافی تنقید بھی کی جارہی ہے۔کوہلی نے آخری بار 23 نومبر 2019 میں بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کی تھی۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں 70 سنچریاں بنانے والے کوہلی کے مداح اس امید میں ہیں کہ ان کا فیورٹ بیٹر جلد فارم میں نظر آئے گا۔دوسری جانب بھارت کے سابق کرکٹرز نے کوہلی کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مشورہ بھی دیا اور اسی دوران انہیں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے دورے پر ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔البتہ کوہلی کو 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ایشیا کپ کیلئے بھارتی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ اب دیکھنا ہے کوہلی اپنے مداحوں کو اگلی سنچری کیلئے اور مزید کتنا انتظار کرواتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…