بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

چین میں دنیا کے سب سے وزنی پانڈا کی پیدائش

datetime 20  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین میں 16سالہ پانڈا کوئی کوئی کے یہاں دنیا کے سب سے وزنی پانڈا کی پیدائش ہوئی۔

چینی میڈیا کے یوٹیوب چینل پر شیئر ہونے والی ویڈیو کے مطابق ننھے پانڈا کا وزن 270.4گرام ہے جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 249گرام کے پیدا ہونے والے وزنی پانڈا کے پاس تھا۔کوئی کوئی ایک بہت سمجھدار اور خیال رکھنے والی ماں ہے اس کے دوسرے بچے بھی 200گرام سے زیادہ وزن کے ساتھ پیدا ہوئے تھے۔یوٹیوب ویڈیو کے کمنٹس میں صارفین ملے جلے تبصرے کررہے ہیں کوئی ننھے پانڈا کو خیر مقدم کر رہا ہے تو کوئی اس کے زیادہ وزنی ہونے پر تنقید کر رہا ہے۔ایک صارف نے ننھے پانڈا کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ خوش آمدید بیبی پانڈا،مشکل وقت میں خوش نصیبی، امن و خوشحالی لائیں۔ آپ اپنے ساتھ ساتھ ہمارے لیے بھی خوراک کی فراوانی اور ہم آہنگی لے کر آئیں۔ ایک صارف کا سوچنا ہے کہ پانڈا پہلے ہی سست جانور ہے، اب یہ پیدائشی موٹاپے کا شکار ہے تو انہیں فٹ رہنے کیلئے زیادہ محنت اور ورزش کرنا پڑے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…