پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان نے اپنی ضرورت سے زائد ڈالرز کا انتظام کرلیا

datetime 20  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، اے پی پی)قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک مرتضی سید نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی ضرورت سے زائد ڈالرز کا انتظام کرلیا ہے، مطلوبہ مقدار سے زائد ڈالرز ملکی زرمبادلہ ذخائر کو مضبوط کریں گے۔تفصیلات کے مطابق قائم مقام گورنر اسٹیٹ

بینک مرتضی سید کی قیادت میں اعلی سطح کے وفد نے سٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا، جہاں سٹیٹ بینک اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اعلی ترین حکام میں اہم ملاقات ہوئی۔قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضی سید نے کہا کہ مستقبل میں ایکسپورٹرز کے ڈالرز جلد مارکیٹ میں لانے کیلئے مزید اقدامات لیں گے۔قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے اپنی ضرورت سے زائد ڈالرز کا انتظام کرلیا ہے، مطلوبہ مقدار سے زائد ڈالرز ملکی زرمبادلہ ذخائر کو مضبوط کریں گے۔اسٹیٹ بینک نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔دوسری جانب شیڈول بینکوں کے ڈیپازٹس، مختصرمدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جولائی کے مہینہ میں شیڈول بینکوں کے کھاتوں 22101 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو جون کے مقابلہ میں 3.1 فیصد کم اورگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 17.3 فیصدزیادہ ہے، جون 2022 میں شیڈول بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 22810 ارب روپے اورگزشتہ سال جولائی میں 18839 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔جولائی کے مہینہ میں شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضہ جات کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر22.3 فیصداضافہ اورجون کے مقابلہ میں 0.3 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔جولائی میں شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 10858 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو جون میں 10886 ارب روپے اورگزشتہ سال جولائی میں 8878 ارب روپے تھا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…