اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

دو دن میں نوٹس واپس نہ لیا تو۔۔۔۔۔ عمران خان کی ایف آئی اے کو کھلی دھمکی

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس تحقیقات میں ایف آئی اے کے نوٹس کا جواب دینے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے ایف آئی اے سے کہا ہے کہ دو دن میں نوٹس واپس نہ لیا تو قانون کے تحت آپ کے خلاف کارروائی کروں گا۔

. اک خط میں ان کا کہنا تھا کہ آپ کو جوابدہ ہوں نہ ہی معلومات فراہم کرنے کا پابند، الیکشن کمشن عدالت ہے نہ ہی ٹریبونل ہے، سپریم کورٹ متعدد فیصلوں میں الیکشن کمشن کو انتظامی ادارہ قرار دے چکی ہے۔ عمران خان اور پی ٹی آئی کی طرف سے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے ایف آئی اے کو عمران خان کا تحریری موقف پہنچایا۔ تحریری موقف ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل اسلام آباد کی ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ بیگ کو بھجوایاگیا۔ عمران خان نے نوٹس بھجوانے کو ایف آئی اے کی بدنیتی بھی قرار دیا۔ عمران خان کا کہنا تھا پی ٹی آئی سے تفصیل اور دستاویزات طلب کرنا ایف آئی اے کے زیراثر ہونے کا مظہرہے۔ انہوں نے کہا الیکشن کمشن نے فیصلہ نہیں دیا بلکہ رپورٹ جاری کی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایف آئی اے یا کسی اور ادارے کو اس رپورٹ کی بنیاد پر حکم جاری نہیں کرسکتا۔ کیونکہ ایف آئی اے کے پاس پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2002 کے تحت کارروائی کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جاری کیاگیا نوٹس ایف آئی اے ایکٹ سے بھی متصادم ہے۔ جبکہ سپریم کورٹ متعدد فیصلوں میں الیکشن کمشن کو انتظامی ادارہ قرار دے چکی ہے۔ عمران خان نے کہا الیکشن کمشن عدالت ہے نہ ہی ٹریبونل،واضع رہے ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے عمران خان سے بینک اکاونٹس سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…