جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

قومی سول و ملٹری لیڈر شپ کی مربوط کاوش ڈالر 205کا ہو گیا

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی سول و ملٹری قیادت کی مشترکہ کاوش سے ڈالر جو اوپن مارکیٹ میں جولائی کے آخری دنوں میں دو سو پچاس کے لگ بھگ چلا گیا تھا وہ ماہ رواں کے اواخر میں دو سو روپے سے بھی کم ہو جانے کا امکان ہے۔ روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوست خلیجی ممالک سے آج تک اور امریکی نائب وزیر خارجہ سے پچھلے ہفتے ٹیلی فون پر پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی ایک ارب سترہ کروڑ ڈالر کی قسط کے اجراء کیلئے جو ٹیلی فون رابطے ہوئے وہ درست ڈائریکشن پر گئے۔ 15اگست کو حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کے دستخطوں کیلئے بھجوائے گئے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کر کے آئی ایم ایف کو بھجوا دیا ہے۔ اس لیٹر آف انٹینٹ میں پاکستان کی طرف سے یہ کمٹمنٹ دی گئی کہ 3ارب ڈالر ہمیں سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان اور یو اے ای ایک ارب ڈالر کی گارنٹی دینے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کو 24اگست سے 29اگست تک موخر کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ یہ اجلاس پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدے پر دستخطوں اور آئی ایم ایف کی پاکستان کی طرف سے تمام شرائط کی بقول وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پوری کئے جانے کی وجہ سے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاملات درست سمت پر ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…