ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

فاطمہ جناح بننے پر اداکارہ سجل علی سخت تنقید کی زد میں

datetime 15  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فاطمہ جناح بننے پر اداکارہ سجل علی سخت تنقید کی زد میں

کراچی (این این آئی) پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی اپنی آنے والی نئی سیریز فاطمہ جناح میں

مادرِ ملت بننے پر سخت تنقید کی زد میں ہیں۔3 روز قبل اداکارہ سجل علی کی جانب سے اپنی آنے والی نئی سیریز کا ٹیزر شیئر کیا گیا،

اس سیریز میں سجل علی مادرِ ملت فاطمہ جناح کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔سجل علی نے انسٹاگرام پر ٹیزر شیئر کیا

اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ محترمہ فاطمہ جناح ایک عظیم قد آور رہنماء تھیں

جنہیں میں نے ہمیشہ ایک رول ماڈل کے طور پر دیکھا ہے، فاطمہ جناح کے طاقتور کردار کو ادا کرنا ایک ناقابل یقین تجربہ رہا ہے۔

دوسری جانب انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ سجل علی کو مادرِ ملت کا

روپ دھارنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ مادرِ ملت ایک باوقار اور طاقتور خاتون تھیں

جبکہ سجل علی فاطمہ جناح بن کر بیمار، مظلوم اور بطور دکھی خاتون نظر آ رہی ہیں اور ہر جگہ غصے والے تاثرات دے رہی ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کمنٹ باکس میں اس کردار کے لیے اداکارہ صنم سعید اور سائرہ یوسف کا نام تجویز کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…