شہباز گل کی گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد ہائی کورٹ سے بڑی خبر آ گئی

  ہفتہ‬‮ 13 اگست‬‮ 2022  |  19:23

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سکیورٹی سٹاف ڈاکٹر شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی درخواست رجسٹرار نے پیر کو سماعت کے لیے مقرر کردی، قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست میں شہباز گل و دیگر فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا آرڈر کالعدم قرار دیکر شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ منظور کریں، عدالت ڈیکلیئر کرے شہباز گل کیس میں جوڈیشل حکم نہیں تھا بلکہ ایڈمنسٹریٹو آرڈر دیا گیا۔

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎