پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

قومی اسمبلی کے 9حلقوں میں ضمنی الیکشن ،کپتان کا پہلا چھکا

datetime 13  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی،کوہاٹ (این این آئی)کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے گئے۔سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جمع کرائے۔عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما شکور شاد نے کورننگ امیدوار کے طور پر

کاغذات جمع کرائے ہیں۔یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ضمنی الیکشن خود لڑنے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 قبائلی ضلع کرم – I سے بھی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔باخبر ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کاغذات نامزدگی کے آخری روز اْنہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی متعلقہ حکام کے پاس جمع کرادیئے۔ کاغذات نامزدگی میںعمران خان کے تجویز کنندہ کا نام امجدعلی اور تائیدکنندہ کا نام قیصر شاہین درج ہے۔قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفیٰ منظورکئے جانے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کے دیگر قومی اسمبلی کے 8 حلقوں این اے 22 مردان’ این اے 24 چارسدہ’ این اے 31 پشاور’ این اے 108 فیصل آباد’ این اے 118 ننکانہ صاحب اور کراچی کے تین حلقوں این اے237 ‘ 239 اور246 سمیت حلقہ این اے 45 کرم پر بھی ضمنی انتخابات کے شیڈول کااعلان کر دیا ہے۔

جس کے تحت گزشتہ روز( ہفتہ13 اگست) کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ مقررتھی جبکہ پولنگ 25 ستمبر کو ہوگی۔ان کاغذات کی جانچ پڑتال 17 گست تک ہوگی اور 29 اگست کو اْمیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے تمام 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام حلقوں پر اپنے کاغذات جمع کرادیئے ہیں۔

فوری طورپر اس حلقہ سے ضمنی انتخابات میں مخالف اْمیدوار کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔یادرہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم سے ملک فخرزمان بنگش کے ممبرقومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جن کا استعفیٰ دیگر 11 اراکین اسمبلی کے ساتھ سپیکر نے منظورکردیا تھا جس کے باعث یہ نشست بھی خالی ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…