جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان سٹیل مل، 10 ارب کی چوری کا معاملہ، ایف آئی اے نے ایکشن لے لیا

datetime 7  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وزارت صنعت و پیداوار کی درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے پاکستان اسٹیل میں 10 ارب روپے کے میٹریل کی چوری کی تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ سے

یکم جنوری 2018سے اب تک پاکستان اسٹیل میں تعینات کیے گئے، ہیڈ آف سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ، ویئرہاس، اندرونی و بیرونی دروازوں اور اسٹوریج پر تعینات سیکیوریٹی گارڈز کو سپروائز کرنے والے انچارج سیکیورٹی کے نام، پتہ، شناختی کارڈ نمبر، تقرری کی تاریخ، اب تک کی تمام پوسٹنگز کا ریکارڈ طلب کرلیا۔پاکستان اسٹیل کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایف آئی اے کے ذریعے 10 ارب روپے کی چوری کی تحقیقات کے آغاز کے باوجود چوری کی نشاندہی کرنے والی رپورٹ میں ملوث انتظامی افسران کو کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی انہیں موجودہ ذمہ داریوں سے الگ کیا گیا جس سے ان افسران اور اہلکاروں کا تحقیقات پر اثر انداز ہونے کا امکان موجود ہے۔ذرائع نے بتایاکہ پاکستان اسٹیل میں 10 ارب روپے کی چوری میں نامزد سابق اے ڈی جی ایم/انچارج اے اینڈ پی ریاض حسین منگی 3اگست 2022کو ریٹائر ہونے کے اگلے روز ہی کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کرلیے گئے جنہیں 10ارب روپے کی چوری کی تحقیقات کے ہر مرحلے میں پورا عمل دخل حاصل ہے جس سے اس تاریخی چوری کی تحقیقات پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔پاکستان اسٹیل کے سی ای او بریگیڈیئر ریٹائرڈ شجاع حسن کی اچانک وفات کے بعد حکومت کی جانب سے سی ای او کے عہدے پر کوئی تقرری نہیں کی گئی

جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 10ارب روپے کی چوری میں نامزد اعلی انتظامی افسران ہی خود کو قائم مقام سی ای او کا عہدہ کا سب سے موزوں امیدوار ثابت کرنے کے لیے لابنگ میں مصروف ہیں۔انصاف لیبر یونین(سی بی اے)نے وفاقی وزارت صنعت و پیداوار سے ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اسٹیل کے سی ای او کا عہدہ فوری طور پر وزارت صنعت و پیداوار کے سیکریٹری یا کسی دوسرے سینئر افسر کو سونپا جائے تاکہ سی ای او کی مستقل تقرری کے مراحل میرٹ کی بنیاد پر شفافیت کے ساتھ پورے ہوسکیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…