منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مری جانے والوں کے لئے انتہائی اہم خبر، بغیر بکنگ کے جانے والے سیاحوں پر پابندی عائد

datetime 7  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری(آن لائن) راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے ہوٹلز میں بغیر بکنگ مری آنے والے سیاحوں کا داخلہ بند کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے چھٹیوں کے دوران مری جانے والے سیاحوں کیلئے ہوٹل بکنگ لازمی قرار دے دی ہے، بکنگ کے بغیر

آنے والے سیاحوں کو سترہ میل ٹول پلازہ سے واپس بھیج دیا جائے گا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی بڑی تعداد مری آنے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے، پابندی کا فیصلہ ناگہانی حالات سے نمٹنے، ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا ہے۔دوسری جانب مری کلڈنہ سے نتھیا گلی جانے والی ٹریفک کو باڑہاں کا راستہ کھلا ہونے کے باوجود ہوٹل مالکان نے اسے بند کردیا ہے جس کے باعث سیاحوں کو مشکلات سامنا ہے، جبکہ مقامی پولیس ہوٹل مالکان کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہے۔سی پی او سید شہزاد ندیم نے مری میں سیاحوں کے رش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے بھی سیاحوں کی جانب سے بڑی تعداد میں مری کا رخ کرنے پر انتظامیہ کو مری میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کا حکم جاری کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے کمشنر راولپنڈی اور آرپی او راولپنڈی کو ہدایات کی ہیں کہ مری میں ٹریفک رواں رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔پرویزالہٰی نے سی ٹی او راولپنڈی کو فی الفور مری پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ، ٹریفک حکام ملکر مؤثر ٹریفک مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ تعین کردہ حد سے زائد گاڑیوں کو سیاحتی مقام میں داخلے کی قطعاً اجازت نہ دی جائے، سیاحوں کی آمدورفت کو مؤثر ٹریفک مینجمنٹ سے ریگولیٹ کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…