پنجاب میں چار دن موسلا دھار بارش کی پیش گوئی، الرٹ جاری کر دیا گیا

6  اگست‬‮  2022

پنجاب میں چار دن موسلا دھار بارش کی پیش گوئی، الرٹ جاری کر دیا گیا

لاہور(این این آئی) پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہو رہی ہیں۔ 10سے 13 اگست کو

پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاہور،فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی،سیالکوٹ اور نارووال کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ

ڈی جی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے۔دریائے راوی،جہلم اور چناب کے برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم نے مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ  بھی ظاہر کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ  سیاح اور مسافر محتاط رہیں،

غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔پی ڈی ایم اے  نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…