منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

چوہدری شجاعت حسین کا خط غیر قانونی ہدایات پر مبنی تھا،ق لیگ نے الیکشن کمیشن کے حکم امتناعی کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 6  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ(ق) کے رہنما کامل علی آغا نے نئے سربراہ کے انتخابی شیڈول پر الیکشن کمیشن کے حکم امتناعی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔صفدر شاہین پیرزادہ کے توسط سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلی

کے انتخاب کے موقع پر پارٹی سربراہ شجاعت حسین نے خط ڈپٹی سپیکر کو لکھا۔چوہدری شجاعت حسین کا خط غیر قانونی ہدایات پر مبنی تھا، پارٹی کارکنوں نے اس خط کے خلاف شجاعت حسین کے گھر کے باہر بھر پور احتجاج کیا۔پارٹی کی مرکزی ورکنگ کمیٹی نے اجلاس میں شجاعت حسین کی ہدایات کو غیرجمہوری عمل قرار دیتے ہوے انہیں پارٹی سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا۔مرکزی ورکنگ کمیٹی نے پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لئے دس اگست کا انتخابی شیڈول جاری کیا،الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کی درخواست پر انتخابی عمل روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے مرکزی مجلس عاملہ نہ ہونے کے جواز پر غیر قانونی حکم دیا،اگرالیکشن کمیشن کے جواز کو تسلیم کرلیا جائے تو چوہدری شجاعت کیسے پارٹی سربراہ برقرار رہ سکتے ہیں۔ کامل علی آغا نے نئے سربراہ کے انتخابی شیڈول پر الیکشن کمیشن کے حکم امتناعی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل روکنے کا اقدام غیر قانونی ہے لہٰذاعدالت الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…