اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

مسلم لیگ ق کو جھٹکا ، الیکشن کمیشن کی طرف سے بڑی خبر آگئی

datetime 5  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ق کو جھٹکا ،الیکشن کمیشن کی طرف سے بڑی خبر آگئی ،الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات روک دیئے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدر اور طارق چیمہ سیکرٹری برقرار رہیں گے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا ہے کہ

مسلم لیگ ق میں سینٹرل ورکنگ کمیٹی وجود ہی نہیں رکھتی۔مسلم لیگ (ق )کا پارٹی الیکشن رکوانے کیلئے چوہدری شجاعت حسین کی درخواست پر سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی۔چوہدری شجاعت حسین کے وکیل نے بتایا کہ 28 جولائی کو سوشل میڈیا پر بغیر دستخط شدہ خط سے معلوم ہوا کہ پارٹی کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہے، اس اجلاس میں پارٹی کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو ہٹا دیا گیا۔وکیل چوہدری شجاعت حسین نے بتایا کہ اس اجلاس میں صدر اور جنرل سیکرٹری کے الیکشن کا اعلان کیا گیا، سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے دوبارہ الیکشن شیڈول کا اعلان بھی غیر قانونی ہے۔ اس کے علاوہ پارٹی میں سینٹرل ورکنگ کمیٹی وجود ہی نہیں رکھتی، پارٹی ممبران کو اس اجلاس کا نوٹیفکیشن نہیں ملا اور جن ممبران نے اجلاس میں شرکت کی ان کی کوئی فہرست نہیں، یہ غیر قانونی اجلاس تھا۔چوہدری شجاعت کے وکیل نے بتایا کہ پارٹی کے صدر اور جنرل سیکرٹری برقرار ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہو جنہوں نے خود کو سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا ممبر ظاہر کیا اور اجلاس میں شرکت کی۔وکیل نے بتایا کہ پارٹی صدر استعفیٰ دیکر عہدے سے ہٹ سکتا ہے، سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ پارٹی صدر کو برطرف کرے۔انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ق کے آخری الیکشن جنوری 2021 میں ہوئے جس میں تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہوئے، پارٹی الیکشن ہر5 سال بعد ہوتا ہے، کوئی عہدیدار انتقال کر جائے یا استعفیٰ دے تو عہدے سے ہٹ سکتا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم فریقین کو نوٹس جاری کر رہے ہیں، کیس کی اگلی سماعت 16 اگست کو ہو گی اور اس وقت تک چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے صدر اور طارق بشیر چیمہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل برقرار رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…