مدینہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے مسجد نبویؐ کی توہین کا جرم ثابت ہونے پر چھ پاکستانیوں کو سزائیں سنا دی ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ تین پاکستانیوں انس، ارشاد اور محمد سلیم کو دس دس سال کی سزا اور تین پاکستانیوں خواجہ لقمان، محمد افضل اور غلام محمد کو آٹھ آٹھ سال کی سزا سنائی گئی ہے، عدالت نے بیس بیس ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ان کے موبائل فون بھی ضبط کر لئے ہیں، یہ واقعہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کے دوران پیش آیا تھا۔