پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کیخلاف 62 ایف ون، دیگر رہنماؤں کیخلاف فوجداری کاررروائی کا مطالبہ

datetime 4  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) سابق چیئر مین سینٹ سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف 62 ون ایف کے تحت دیکھنا چاہیے، فنڈ مینجمنٹ میں ملوث 8 رہنماؤں کے خلاف ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔سینیٹ اجلاس میں

خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر نے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس پی ٹی آئی بانی رکن نے دائر کیا تھا، آٹھ سال بعد اس کیس کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔رضا ربانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کو ممنوعہ فنڈنگ ہوئی، پی ٹی آئی کے ذرائع میں غیر ملکی شہری اور کمپنیاں شامل تھیں۔انہوں نے کہا کہ ای سی پی فیصلے کے مطابق اکاؤنٹ ظاہر نہیں کیے گئے جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے سابق حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبے کو جان بوجھ کر پس پشت ڈال دیا گیا، گوادر پورٹ کو جان بوجھ کر روکا گیا۔سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کا اسٹیٹس ختم کیا، حکومت کا ردعمل جمعہ کو کھڑے ہونے تک محدود تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ سخت الزامات ہیں، حکومت سنجیدگی سے سپریم کورٹ کو ڈیکلیئریشن بھیجنے کے حوالے سے فیصلہ کرے۔  سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف 62 ون ایف کے تحت دیکھنا چاہیے، فنڈ مینجمنٹ میں ملوث 8 رہنماؤں کے خلاف ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…