منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رانا ثناء اللہ نے صدر عارف علوی کے خلاف بھی کارروائی کا عندیہ دے دیا

datetime 4  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ثابت کردیا ہے تحریک انصاف فارن فنڈڈ پارٹی ہے، صدر عارف علوی قصور وار پائے گئے تو ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، انہیں اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔ایک انٹرویومیں رانا ثنااللہ

نے کہا کہ 2 روز بعدکابینہ ڈیکلیریشن سپریم کورٹ بھیجنے کی باضابطہ منظوری دیگی، ایف آئی اے اور دیگر تحقیقاتی ایجنسیاں تحقیقات کریں گی، منی لانڈرنگ اور جعلسازی سے متعلق ایف آئی اے اور دیگر ادارے کارروائی کریں گے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں فارن ایڈڈ پارٹی کا ثبوت موجود ہے، یہ انکار نہیں کرسکتے، 2013 سے 2022 تک بھی بہت کچھ ہوا، تحقیقات ہوں گی تو بہت کچھ سامنے آئیگا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی تقرری کیلئے کمیٹی میں بابر یعقوب کا نام دیا گیا، بحث مباحثہ ہوا، 2018 کے الیکشن میں بابر یعقوب سیکرٹری الیکشن کمیشن تھے، ہم نے کہا کہ دوسرا نام لے آئیں، ہم نے 2018 کے الیکشن پر اعتراض کیا تھا، پرویز خٹک نے مجھے کہا کہ سکندر سلطان راجا شریف آدمی ہیں، میں نے بھی کہا کہ سکندر سلطان شریف آدمی ہیں،غلط کام نہیں کریں گے، کمیٹی میں تو کسی کو اپروچ کرنے اور سفارش کی بات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہاکہ حکومت کس طرح آئینی ادارے کی رپورٹ مسترد کرسکتی ہے، سپریم کورٹ میں تین رکنی نہیں، فل بینچ بیٹھے گا،عدالت کا جو فیصلہ ہوگا وہ ہم بھی تسلیم کریں گے آپ بھی تسلیم کریں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اعتماد کی وجہ حماقت ہے، عقل سے پیدل ہیں، بے وقوفی کی بات کرتے ہیں، اگر یہ الیکشن کے مطالبے میں مخلص ہیں تو پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑ دیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…