جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

عمرہ زائرین کیلئے ایک اور اچھی خبر ،بڑی شرائط ختم

datetime 4  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے اچھی خبریں آنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے مطابق حکام نے عازمین کے لیے ریپڈ پی آر سی ٹیسٹ اور ویکسی نیشن کی شرط بھی ختم کردی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے تصدیق کردی کہ دیگر ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کو مملکت میں داخلے کے لیے منفی پی آر سی ٹیسٹ کے نتائج کی مزید ضرورت نہیں ہوگی، تاہم زائرین عمرہ کے لیے کووڈ میڈیکل انشورنس اسکیم حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔حکام نے عمرہ ویزا سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے مزید بتایا کہ زائرین سعودی عرب میں اپنے قیام کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ دیگر شہروں کا سفر بھی کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ ایک اچھی خبر یہ بھی دی گئی ہے کہ عمرہ پر آنے والے افراد سعودی عرب میں 90 روز تک قیام کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی حکام کی جانب سے بیت اللہ کے گرد لگی رکاوٹیں بھی گزشتہ دنوں ہٹا دی گئی تھیں، جس کے بعد تمام عازمین عمرہ اور نمازی بیت اللہ کو چھونے کے علاوہ حجر اسود کو بوسہ بھی دے سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…