منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

آئی ایم ایف سے پاکستان کے لئے مثبت پیغام آ گیا

datetime 3  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن، این این آئی) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے ۔انٹر بینک میں ڈالر10روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر13روپے تک سستا ہو گیا جبکہ دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قدر

میں بھی15روپے سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے جلد ہی پاکستان کے لیے قسط جاری کرنے کے امکانات پر پاکستانی روپیہ کی قدر بڑھ گئی اور ڈالر کی افغانستان کو اسمگلنگ کی وجہ سے اوپن مارکیٹ اور انٹربینک مارکیٹ کے نرخوں میں 10 روپے کا فرق سرحد پر سخت حفاظتی انتظامات کی وجہ سے ختم ہو گیا۔ افغانستان کو ڈالر کی منتقلی رکنے سے روپیہ مضبوط ہوا ہے ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی کے درمیان جولائی میں ایندھن اور سیمنٹ کی فروخت میں کمی کی وجہ سے پاکستانی روپیہ کچھ مستحکم ہو رہا ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 10.80روپے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت238.80روپے سے کم ہو کر228روپے پر آگئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں13.50روپے کی نمایاں کمی سے ڈالر کی قیمت فروخت239.50روپے سے گھٹ کر226روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں15روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت245روپے سے کم ہو کر230روپے ہو گئی جبکہ 18روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت294روپے سے کم ہو کر276روپے پر آ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کے سربراہ ملک بوستان نے خبردار کیاکہ ڈالرروک کر بیٹھنے والوں کو آنے والے دنوں میں نقصان ہوگا۔

ملک بوستان نے عوام کو ڈالر نہ خریدنے کا مشورہ دے دیا۔جولائی میں روپے کی قدر میں 25 فیصد اور 42 روپے کی تاریخی کمی ہوئی تھی۔ 2 دن میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے اور انٹر بینک میں 1 روپے 43 پیسے سستا ہوا ہے۔جولائی کے دوران انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی غیر معمولی اڑان رہی یہاں تک کہ ایک ایک دن میں ڈالر کی قدر میں 5 اور 6 روپے کا بھی اضافہ ریکارڈ

کیا گیا جب کہ اس دوران بلیک مارکیٹنگ، عدم دستیابی اور سٹہ بازی کی شکایات بھی ملتی رہیں۔معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے بورڈ میٹنگ کے اعلان کے بعد صورتحال میں بہتری آئی ہے اور ڈالر نیچے آیا ہے۔دوسری جانب معاشی تجزیہ کار خرم شہزاد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ کی وجہ سے ہی غیریقینی صورتحال تھی۔میٹنگ کی تاریخ سامنے آنا ایک بڑی ڈیولپمنٹ ہے، بورڈ میٹنگ کے بعد 1.2 بلین ڈالر آئیں گے

جس کے بعد ہی تمام دوست ممالک سمیت دیگر بینک پیسے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دو سے تین ماہ میں ہمارے پاس ڈالر زیادہ ہوں گے۔ماہرین نے کہاکہ غیر ضروری اور اشیائے تعیش کے لیٹر آف کریڈٹس نہ کھولنے اور جون و جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں مجموعی طور پر 35 فیصد کی کمی سے نہ صرف کرنٹ اکانٹ خسارے میں کمی کے امکانات ہیں بلکہ زرمبادلہ پر دبا بھی گھٹ رہا ہے۔ماہرین کے مطابق حکومتی اقدامات کے نتیجے میں مالیاتی بحران آئندہ تین ہفتے تک محدود رہے گا جس کے بعد آئی ایم ایف سے قسط کے اجرا سے مالیاتی بحران ٹلنے کے امکانات ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…