اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نوازشریف کی وطن واپسی کا حتمی فیصلہ ہوگیا سابق وزیر اعظم کب پاکستان آئینگے؟تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 2  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)سینئر صحافی کامران خان نےدعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے وطن واپسی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامران خان نے لکھا کہ ارادہ ہے کہ میاں صاحب کی واپسی اسی ماہ ہی ہو، اس سے قبل ان کی حفاظتی ضمانت ممکن بنائی جائے گی۔کامران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ن لیگ نواز شریف

صاحب کی واپسی کو تاریخی سیاسی پاور شو بنائے گی۔ مریم بی بی واپسی انتظامات لیڈ کریں گی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پنجاب کی حالیہ ضمنی انتخابات میں پارٹی کی شکست پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ ضمنی انتخابات میں ابھی سے پارٹی کو تیاریوں کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ مریم نواز کی مشاورت سے تنظیمی تبدیلیاں بھی کی جائیں تا ہم انہوں نے اپنی وطن واپسی کے حوالے سے ابھی کوئی ٹائم فریم نہیں دیا ۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے شرکت کی ،اجلاس میں پنجاب کے حالیہ ضمنی انتخابات میں شکست کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،پارٹی رہنمائوں نے مہنگائی کو ضمنی الیکشن میں شکست کی اصل وجہ قرار دیدیا۔نواز شریف پارٹی رہنماؤں کوکارکنوں سے رابطے بڑھانے اورآئندہ ضمنی الیکشن میں کامیا بی کیلئے ابھی سے مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ پارٹی فعال بنانے کیلئے مریم نواز کی مشاورت سے تنظیمی تبدیلیوں کی بھی ہدایت کردی ہے۔

اجلاس کے دوران ملک میں معاشی اور سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مہنگائی کے حوالے سے وفاقی حکومت کے اقدامات کو بھی ناکافی قرار دے دیا ،اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی جس پرقائد ن لیگ نے کہا کہ ملک کی معاشی صورت حال پر پریشان ہوں ،مہنگائی کی وجہ سے غریب طبقہ متاثر ہوا ہے ،وطن واپسی کیلئے بے چین ہوں جلد ہی کارکنوں کے درمیان موجود ہوں گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…