جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

حکومتی اتحاد کی پلاننگ شو ہوگئی ،پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گرنے کو تیار

datetime 1  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مزید 11اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 11اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں پر بھی بعض ارکان کے استعفے منظور کئے جائینگے،سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے آج یا کل استعفے منظور کئے جانے کا امکان ہے ، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے  پی ٹی آئی کے 11اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کئے جا چکے ہیں مگر الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا،  الیکشن کمیشن کو دوبارہ لکھا جائیگا کہ ان اراکین اسمبلی کوبھی ڈی نوٹیفائی کیا جائے ،دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 11 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی، میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ارکان قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ الیکشن جیت کر اسمبلی نہیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…