ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے سچ سامنے رکھ دیا، عمران خان پھر بھی جھوٹ بولنے پر مصر ہیں تو کس بنیاد پر وہ صادق اور امین برقرار رہ جاتے ہیں؟ سلیم صافی نے سابق وزیر اعظم کو آئینہ دکھا دیا

datetime 1  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں میزبان سلیم صافی نے اپنے تجزیہ میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے سچ سامنے رکھ دیا، عمران خان پھر بھی جھوٹ بولنے پر مصر ہیں تو کس بنیاد پر وہ صادق اور امین برقرار رہ جاتے ہیں۔ امریکی سازش کی تھیوری لغو قرار دینے کے باوجود وہ اس جھوٹ کا اعادہ کرتے ہیں۔پروگرام کے آغاز میں میزبان سلیم صافی نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے

کہا کہ انہیں کس نے اس رستے پر لگایاکس نے سیاسی میدان میں ان کی پرورش کی کس نے وزیراعظم بنوایا ان سب کوایک طرف رکھ کر بہرحال ان دنوں عمران خان پاکستانی سیاست کے اہم ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔حکمران بننے کے بعد ان کی مقبولیت کا گراف زمین پر آگیا تھالیکن اب اقتدار سے نکلنے کے بعد انہوں نے بیرونی سازش کا ایک پاپولر بیانیہ اپنا لیا اور میڈیا پر کنٹرول اور اس کے بھرپور استعمال کی مہارت کی وجہ سے پی ٹی آئی بڑی حد تک اس بیانئے پر لوگوں کو قائل کرنے میں سر دست کامیاب رہی ہے۔عمران خان نہ صرف کرکٹ کے مقبول کھلاڑی تھے بلکہ ان کے دور میں پاکستان نے ورلڈ کپ جیتا۔ایک ہوشیار ترین انسان ہونے کے ناتے انہو ں نے کمال مہارت سے پوری ٹیم کی جیت کو صرف اپنے نام کیاجس کی وجہ سے وہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگے۔ان کی برطانوی کھرب پتی گولڈ اسمتھ کی بیٹی جمائما خان سے شادی ہوگئی اور کچھ عرصہ بعد انہوں نے سیاست میں آنے کا اچانک اور پراسرار فیصلہ کیا۔ جب انہوں نے پارٹی بنانے کا فیصلہ کیا تو پارٹی اور دستور وغیرہ بنانے میں جنرل ریٹائرڈ حمید گل ،محمد علی درانی اور ڈاکٹر فاروق خان جیسے لوگوں نے بنیادی کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے کرپشن کے خلاف اور احتساب کے حق میں آواز اٹھائی۔ ان دنوں جب عمران خان برطانیہ کا دورہ کرکے گولڈ اسمتھ سے ملنے کے بعد واپس آئے تو انہوں نے جنرل حمید گل کو خود سے دور کردیا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…