پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

75سالہ پاکستانی تاریخ میں آٹا پہلی بار 110روپے کلو ہو گیا

datetime 31  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہروں میں آٹا 110روپے کلو ہو گیا۔ 75سالہ ملکی تاریخ میں پہلی بار 5کلو آٹے کا تھیلا گزشتہ روز 550روپے کا لوگ خریدنے پر مجبور ہو گئے حالانکہ جولائی کے تیسرے ہفتے میں 5کلو اسی آٹے کا تھیلا 495روپے کا خریدا گیا۔

روزنامہ جنگ میں حنیف خالدکی شائع خبر کے مطابق  ایک فلور ملز مالک کو جب اُس فلور ملز کا نام بتایا گیا تو اُس فلور ملز مالک نے کہا کہ عین ممکن ہے کہ کوئی فلور ملز ہول میل آٹا بنا کر چکی آٹے کی طرح مارکیٹ میں فراہم کر رہی ہو۔ دریں اثناء فلور ملوں کا 15کلو پرائیویٹ آٹا جو سوا 11سو روپے کا مارکیٹ میں عام ملا کرتا تھا گزشتہ روز اسکی قیمت بڑے بڑے سٹورز میڈیا ٹائون‘ پی ڈبلیو ڈی روڈ پر 1455 روپے کا 15کلو کا تھیلا کر دیا گیا جو گزشتہ ماہ زیادہ سے زیادہ 1250روپے کا ملا کرتا تھا۔ اس طرح پرائیویٹ آٹے کے 15کلو تھیلے کی قیمت 350روپے سے 400روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔ اس بارے میں جہاں تک سرکاری آٹے کا تھیلا 490کا دس کلو اور 980روپے میں 20کلو کا غیر معیاری آٹا مارکیٹ میں فروخت کر رہے ہیں۔ اسکی روٹی بناتے بناتے ٹوٹ جاتی ہے کیونکہ اس میں میدہ‘ فائن فلور ملیں زیادہ نکال لیتی ہیں۔ ہفتے کے روز راولپنڈی اسلام آباد میں اوپن مارکیٹ میں گندم کے ریٹ 2900روپے فی چالیس کلو گرام ہو گئے۔ فلور ملیں اوپن مارکیٹ سے گندم خرید کر پرائیویٹ آٹا بنا رہی ہیں جو ایک فلور ملز مالک کے مطابق 1250سے 1320کے ایکس ملز ریٹ پر ڈیلروں کو مہیا کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…