بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پرویز الٰہی کا ہیلتھ کارڈ پروگرام کو مزید بہتر طریقے سے آگے بڑھانے کا فیصلہ

datetime 30  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے صوبے کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بڑے اقدامات- وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں 3گھنٹے طویل اجلاس منعقدہوا، جس میں سابق وزیراعظم

عمران خان کے ہیلتھ کارڈ پروگرام کو مزید بہتر طریقے سے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا-وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو بھی اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی – وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بستروں کی تعداد 100سے بڑھا کر200کی جائے گی-وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب کے تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈز کو اپ گریڈکرنے کی منظوری دی -ایمرجنسی وارڈز میں مریضوں کو تمام ادویات مفت دی جائیں گی -وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے کہاکہ مریض کا حق ہے کہ اسے ایمرجنسی میں مفت ادویات ملیں-انہوںنے کہاکہ دوسرے مرحلے میں وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بستروں کی تعداد 400 تک بڑھائی جائے گی-وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹروں خصوصا اینتھیزیالوجسٹ او رپیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو فی الفور پورا کیاجائے گا-اینتھیزیالوجسٹ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے انہیں خصوصی الائونس دیں گے-وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے ڈاکٹرز کی استعداد کار میں اضافے کے لئے خصوصی پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے ہدایت کی کہ وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی خالی اراضی پر ڈاکٹروں او رپیرا میڈیکل سٹاف کی رہائش گاہیں بنائی جائیں-صوبے کے عوام کوصحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے فائل کسی جگہ نہیں رکنی چاہیے-

اجلاس میں شعبہ صحت کی بہتری اور عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سلمان غنی، سابق سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری صحت،وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ،ڈی جی ریسکیو1122اور متعلقہ حکام نے ا جلاس میں

شرکت کی-وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے بستی تالپور میں 4 افراد کے سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور غم کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے جہلم میں مسجد کی دیوار گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے-وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے-چودھری پرویز الٰہی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے-انہوںنے کہاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…