منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی منظوری،مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی ضمنی انتخابات کی تیاریاں زور پکڑ گئیں

datetime 30  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے گیارہ ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد مسلم لیگ ن اور انکی اتحادی جماعتوں کی جانب سے فیصل آباد سمیت ان تمام حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں زور پکڑ گئی ہیں، فیصل آباد میں فرخ حبیب کاحلقہ این اے 108

سیاسی اہمیت کا حامل ہے اگریہاں ضمنی الیکشن ہوئے تو چوہدری عابد شیرعلی کی جیت متوقع، جبکہ پی ٹی آئی کے رہنمااور ممبران پریشان اور گومگو کا شکار ہیں،ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ یا الیکشن میں جانے کا فیصلہ عمران خان کریں گے، آن لائن کے مطابق قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کے 11اراکین اسمبلی استعفے منظور ہونے بعد مسلم لیگ ن اور انکی اتحادی جماعتوں کی جانب سے ان تمام حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں زور پکڑ گئی ہیں 100کے لگ بھگ ممبران قومی اسمبلی اب بھی ایم این ایزہوسٹل میں رہائش رکھنے کے ساتھ مراعات بھی حاصل کررہے ہیں حکومت میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سمیت دیگرمختلف جماعتوں نے ضمنی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے اپنے اپنے امیدواران کھڑے کرنے اور مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جماعت اسلامی،تحریک لیبک پاکستان،پاک سرزمین نے بھی اپنے امیدوارمیدان اتارکا فیصلہ کیا ہے اگر تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن کابائیکات کیا توپاکستان مسلم لیگ ن آسانی سے پانچ نشستیں حاصل کرنے مین کامیاب ہوجائے گی جبکہ دیگر نشستوں پر بھی اتحادی جماعتوں کے امیدواران ہی کامیاب ہوگئے،جبکہ چند روز مین مزید دو درجن سے زائد پی ٹی آئی کے ممبران کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی منظوری کے بعد الیکشن کمشنر آف پاکستان نوٹیفیکیشن جاری کردیں گے، جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان 60دن میں ضمنی انتخابات

کا شیدول جاری کرینگے،آن لائن سے پی ٹی آئی کے مستعفی ہونے والے ممبران نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی قیادت کی طرف سے کہاگیا تھا کہ اکتوبر میں ملک بھر میں جنرل الیکشن ہونگے مگر موجودہ صورتحال میں انداز ہورہاہے کہ جنرل انتخابات اب آئندہ سال 2023ء میں ہونگے،متوقع ہے کہ استعفے دینے والے ممبران گروپ بندی ہوجائے اور وہ اسمبلی واپس جانے کا فیصلہ کرلیں جبکہ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے قائد سابق وزیر اعظم عمران خان ہی کریں گے یادرہے کہ فیصل آباد کا حلقہ این اے 108غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے جس میں ظاہری طور پر پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری عابد شیرعلی اورپاکستان تحریک انصاف کے میاں فرخ حبیب میدان میں ہوں گے جبکہ۔اسی وجہ سے بابائے سیاست چوہدری شیر علی اور ان کے فرزند ارجمند عرصہ دراز سے اس حلقہ کی نمائندگی کرر ہے ہیں جبکہ اس حلقہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کا

ووٹ بینک بھی اچھا خاصا ہے۔2018ء کے الیکشن میں چوہدری عابد شیر علی نے 111529ووٹ لئے جبکہ میاں فرخ حبیب 112740ووٹ لے کر الیکشن جیت گئے۔ اس الیکشن میں میاں فرخ حبیب کو صرف 1211ووٹوں کی برتری حاصل رہی۔اس حلقہ کے ٹوٹل ووٹرز کی تعداد4لاکھ34ہزار 583ہے۔ 2018ء کے عام انتخابات میں اس حلقہ میں 394پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے۔ 2018ء کے عام انتخابات میں خلائی مخلوق کی حمایت سے پاکستان تحریک انصاف کے میاں فرخ حبیب کا مارجن معمولی تھالیکن اب صورتحال یکسر تبدیل ہو چکی ہے، یہ حلقہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…