جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

وقت آگیا ہے نظامِ عدل اپنی توجہ قانون شکنوں اور مجرم اشرافیہ پر مرکوز کرے، عمران خان

datetime 30  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ نظامِ عدل اپنی توجہ قانون شکنوں اور مجرم اشرافیہ پر مرکوز کرے۔ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز کے صدور سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی قومی ترقی

کے ایجنڈے کا بنیادی نکتہ ہے، پی ٹی آئی عدل و انصاف کے قیام کیلئے گزشتہ 26 سال سے سیاسی میدان میں متحرک ہے۔ملاقات کرنے والوں میں اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شعیب شاہین سمیت لاہور، فیصل آباد، سرگودھا بار کے صدور شامل تھے جنہوں نے آئین و قانون کی بالادستی کے حوالے سیعمران خان کے ویڑن اورپی ٹی آئی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ملاقات میں ملک میں قانون کی عملداری، ریاستی اداروں کے مابین اختیارات کی دستوری تقسیم کا جائزہ اور مقتدر سیاسی اتحاد کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے ججز کیخلاف نفرت آمیز مہم پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ مافیاز نے اپنے تسلط کے دوام کیلئے ادارے تباہ، ملک میں لاقانونیت کو فروغ دیا، وقت آگیا ہے کہ نظامِ عدل اپنی توجہ قانون شکنوں اور مجرم اشرافیہ پر مرکوز کرے۔انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری ملک میں قانون کی بالادستی کیلئے آگے بڑھے اور کردار ادا کرے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ نظامِ عدل اپنی توجہ قانون شکنوں اور مجرم اشرافیہ پر مرکوز کرے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…