ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ماہرین نے جسم کی اضافی چربی کم کرنے کا آسان طریقہ دریافت کرلیا

datetime 30  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(یواین پی) ماہرین نے جسم کی اضافی چربی کم کرنے کا آسان طریقہ دریافت کرلیاہے، جس کے تحت اب ورزش یا سخت محنت کی ضرورت نہیں بلکہ اس کے لیے نہانا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اضافی وزن یا موٹاپے کا شکار افراد اپنے وزن میں کمی کے لیے سخت ورزش یا

ادویات استعمال کرتے ہیں مگر اب انہیں ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔برطانیہ کے طبی ماہرین نے جسم کی اضافی چربی ختم کرنے ایسا طریقہ ایجاد کیا جس کے لیے ہاتھ بھی ہلانے یا چہل قدمی کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ نہا کر اسے ختم کیا جاسکے گا۔برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اضافی چربی کو کم کرنے کے لیے روزانہ گرم ببل باتھ یعنی گرم پانی کے ٹب میں پرسکون بیٹھنا ہوگا اور پھر انہیں فرق نظر آنے لگے گا۔ماہرین کے مطابق یہ بات انہوں نے تحقیق کی بنیاد پر کی جس میں موٹاپے کا شکار درجنوں افراد نے حصہ لیا۔ مطالعے کے دوران شرکا کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔تحقیقاتی ٹیم نے ایک گروپ کو روزانہ سائیکل چلانے جبکہ دوسرے کو 40 ڈگری سینٹی گریڈ گرم پانی میں آدھے گھنٹے بیٹھایا۔ماہرین کے مطابق تحقیقی نتائج سامنے آنے پر وہ خود بھی حیران رہ گئے کیونکہ سائیکل چلانے والے گروپ کے ممبران کی کیلوریز کم جبکہ ٹب میں بیٹھنے والوں کی روزانہ 140 کیلوریز کا استعمال ہوئیں۔تحقیقاتی ماہرین کے مطابق روزانہ گرم پانی سے غسل کرنے سے بلڈ پریشر، شوگر جیسی بیماریوں کو بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے جبکہ اس کی وجہ سے نیند بھی بہتر ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…