جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان سمیت متعددممالک سے عمرہ زائرین کی سعودی عرب آمد

datetime 30  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں حج وعمرہ قومی کمیٹی کے نمائندے ھانی علی العمیری نے کہا ہے کہ یکم محرم 1444ھ بروز ہفتہ سے بیرون مملکت سے عمرہ زائرین کی آمد شروع ہو گئی،عرب ٹی وی کے مطابق العمیری نے مزید کہا کہ عمرہ ویزہ کی میعاد پہلی بار 3 ماہ کے لیے کی گئی ہے۔ اس دوران عمرہ زائر مملکت میں کہیں بھی جاسکتے ہیں۔

توقع ہے کہ نئے ہجری سال 1444 کے دوران 10 ملین سے زیادہ عمرہ زائرین مملکت آئیں گے۔ آئندہ تین ماہ میں بیرون مملکت سے عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ ہو گا،العمیری نے کہا کہ 30 جولائی 2022 کو پاکستان، ترکی، ازبکستان اور تاجکستان سے عمرہ زائرین کی آمد شروع ہو جائے گی اس ضمن میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مدینہ منورہ امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ عمرہ زائرین کے قافلے پہنچیں گے۔العمیری نے کہا کہ 500 سے زیادہ عمرہ کمپنیوں اور اداروں نے کافی پہلے سے بیرونی عمرہ زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی تھیں۔ العمیری نے بتایا کہ 500 سے زیادہ سعودی کمپنیاں اور ادارے عمرہ زائرین کو مختلف خدمات فراہم کریں گے۔جناب العمیری نے بتایا کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے دو ہزار سے زیادہ خارجی ایجنسیوں کو زائرین کی خدمت کی منظوری دے دی ہے۔ یہ سب مقررہ قوانین و ضوابط پر پورے اتر رہے ہیں۔علاوہ ازیں وزارت حج و عمرہ بی ٹو بی اور بی ٹو سی سسٹم کے ذریعے عمرہ پیکیج پیش کرنے کے لیے 34 ملکی اور بین الاقوامی رجسٹرڈ ای بکنگ پلیٹ فارم بھی مہیا کیے ہوئے ہے۔

زائرین الخلیج انٹرنیشنل بینک کی طرف سے منظور شدہ سسٹم یا ادائیگی کے آن لائن رجسٹرڈ طریقہ کار کے ذریعے عمرہ پیکیج خرید سکتے ہیں۔العمیری نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نے کام بہت آسان کردیا ہے جس کے ذریعیعمرہ زائر کسی بھی وقت عمرہ پیکیج خریدکر سعودی عرب کا ویزہ حاصل کر سکتا ہے۔

العمیری نے کہاکہ 68 سے زیادہ ٹرانسپورٹ کمپنیاں عمرہ زائرین کو مملکت میں آمد ورفت کی سہولت فراہم کریں گی۔ بسوں کی جنرل سنڈیکیٹ انہیں منظوریاں دیے ہوئے ہے۔ یہ نئے ماڈل کی بسوں سے زائرین کو سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔علاوہ ازیں ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹ میں رہائش کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 1900سے زیادہ اداریکام کر رہے ہیں جو وزارت سیاحت وحج وعمرہ کی جانب سے منظور شدہ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…