جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سکواڈ میں میری جگہ نہیں بنتی ، کامران اکمل نے گھٹنے ٹیک دئیے

datetime 30  جولائی  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں ان کی جگہ نہیں بنتی۔

باغ اسٹالینز کے آئیکن پلیئر کامران اکمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کیلئے شائقین کرکٹ بہت پرجوش دکھائی دے رہے ہیں،کے پی ایل کا سوچاہے، اس ایونٹ میں اچھی کرکٹ کھیل کر ٹورنامنٹ کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر اننگز میں70، 80 رنز بنانا آسان نہیں کیونکہ کرکٹ باتوں سے نہیں کھیلی جاتی، اچھی کرکٹ کھیلنے کیلئے گراؤنڈ میں محنت درکار ہوتی ہے۔قومی کرکٹر نے کہا کہ آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بارے میں نہیں سوچا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں میری جگہ نہیں بنتی، رضوان کی جگہ ٹی ٹوئنٹی میں کوئی نہیں لے سکتا، اب اگر کوئی وکٹ کیپر بلے باز ٹی ٹوئنٹی کھیلے گا تو بطور اسپیشلسٹ بلے باز ہی کھیلے گا۔ کامران اکمل نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یاری دوستی پر اسکواڈ منتخب نہیں کرنا چاہیے، اس میں آسٹریلیا کی کنڈیشنز کے لحاظ سے میرٹ پر اسکواڈ منتخب کرنا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…