اسلام آباد (آن لائن) شمالی علاقوں میں حبس اورگرمی کی لہر میں اضافے کے باعث برف پگھلنے کا عمل تیز ہو گیا ہے ، دریائوں کے کیچمنٹ علاقوں میں بارشو ں کے باعث دریاوں میں پانی کا بہاوغیرمعمولی ہوگیا ہے ۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 3 لاکھ 23 ہزار
کیوسک ہوگئی ہے جبکہ ڈیم سے 2 لاکھ 44 ہزارکیوسک پانی خارج ہورہا ہے۔ ارسا کے مطابق تربیلاڈیم میں پانی کا ذخیرہ 45 لاکھ ایکڑفٹ ہے۔ دریائے کابل میں نوشہرکے مقام پردرمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب۔ دریائے کابل میں پانی کا بہاو84 ہزارکیوسک ہے۔ دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پرپانی کا بہاو3 لاکھ 27 ہزارکیوسک ہے۔ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پرپانی کی آمد 8 ہزارکیوسک ہے۔ منگلاڈیم سے 10 ہزارکیوسک پانی خارج ہورہا ہے ۔ دریائے جہلم کے نشیبی علاقوں میں فی الحال سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 17 لاکھ ایکڑفٹ ہے۔ دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پرپانی کا بہاو2 لاکھ 41 ہزارکیوسک ہے، ارسا کے مطابق تونسہ بیراج پرپانی کی آمد 2 لاکھ 74 ہزارکیوسک ہے۔ ہیڈرسول پرپانی کا بہاو11 ہزارکیوسک ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 1 لاکھ9 ہزارکیوسک ہے۔ دریائے چناب ہیڈتریموں کے مقام پرپانی کا بہاو93 ہزارکیوسک ہے۔ ہیڈسدنائی پرپانی کا بہاو24 ہزارکیوسک ہے، ارسا کے مطابق ہیڈسلام پرپانی کی آمد 9 ہزارکیوسک ہے۔ پنجند کے مقام پرپانی کا بہاو1 لاکھ 1 ہزارکیوسک ہے، ارسا کے مطابق گدوبیراج پرپانی کی آمد 2 لاکھ 91 ہزارکیوسک ریکارڈ کی گئی۔ سکھربیراج پرپانی کی آمد 2 لاکھ 75 ہزارکیوسک ہے۔ کوٹری بیراج پرپانی کا بہاو1 لاکھ 18 ہزارکیوسک ہے۔ ارسا کے مطابق اکانوے ہزارکیوسک پانی سمندربرد ہورہا ہے۔ یکم اپریل سے اب تک 17 لاکھ ایکڑفٹ پانی سمندربرد ہوچکا ہے۔