لاہور( این این آئی)ڈرائونی فلمیں بنانے اور ڈرائونی کہانیاں سنانے کے شوقین اداکار عثمان مختار خود ڈرپوک نکلے۔اداکارہ کبری خان نے اداکار عثمان مختار کی سالگرہ کے موقع پر ان کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکار کوآکیولس پہنے ہوئے
پھونک پھونک کر قدم رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے ویڈیو کے طویل کیپشن میں لکھا کہ یہ ہے میرا دوست عثمان مختار جسے ڈرائونی فلم بنانے اور ڈرائونی کہانیاں سنانے کا بہت شوق ہے لیکن اس کی بلندی اور وہ بھی نقلی ( آکیولس والی بلندی)سے پیک ہوجاتی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ ہم سب مل کر اس کے لئے اجتماعی دعا کریں،اے اللہ! عثمان مختار کو یہ سمجھ عطا فرما کہ آکیولس پہن کر بلندی سے چھلانگ لگانے پر کوئی گرتا نہیں ۔یااللہ! اس پیارے انسان کو یہ بتائیں کہ مذاق صرف وہ نہیں اس کے دوست بھی کرسکتے ہیں۔یااللہ !اس کو احساس دلائیں کہ یہ جی ٹی اے (گیم) میں اچھا ہوگا لیکن باقی سارے وڈیو اور بورڈ گیمز میں اسے زیر کرسکتی ہوں، آمین ثمہ آمین۔اداکارہ نے مزید دعا دی کہ اللہ اسے بہتر سے بہتر عطا ء فرما کیوں کہ یہ اس سے کم کا حقدار نہیں ہے،دومرتبہ آمین۔اداکارہ نے عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مزہ آگیا، آئو مل کر پریٹی زنٹا کا پیارا انداز اپنائیں۔