جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ پر عمران خان کا ردعمل آ گیا

datetime 29  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عارف نقوی کو 20سال سے جانتا ہوں وہ پاکستان کو بہت فائدہ دے رہا تھا، عارف نقوی پرالزام ہے ابھی تک عدالت میں کیس نہیں چلا،فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے پر کوئی اعتراض نہیں‘ عدالت نے

تینوں جماعتوں کے فنڈنگ کیس سننے کا حکم دیا تھا،چیف الیکشن کمیشنز بددیانت شخص ہے، معیشت بہترکرنی ہے تو ایک ہی راستہ ہے صاف اور شفاف الیکشن کرائے جائیں۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سازش ہوئی تو میں نے الیکشن کا اعلان کردیا تھا، جب اعلان کیا الیکشن ہوجاتے تو تباہی سے بچ جاتے، اقتدار پر قابض لوگوں کے پاس کوئی پالیسی نہیں، پنجاب میں حمزہ شہباز مافیا بن کر کام کر رہا تھا، ان کی کوئی تیاری نہیں تھی انہوں نے آتے ہی این آر او لیا، یہ لوگ ڈرے ہوئے ہیں ان کو پتا ہے پاکستان بدل گیا ہے، ہماری مقبولیت کی وجہ سے یہ الیکشن سے خوفزدہ ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ایک ہی راستہ ہے صاف اور شفاف الیکشن کرائے جائیں، عالمی حالات مشکل تھے،عالمی سطح پر مہنگائی تھی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مشکل حالات میں سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی، گروتھ اوپر جارہی تھی، ہر شعبہ ترقی کررہا تھا، آئی ایم ایف اور عوام کا حکومت پر اعتماد نہیں، اب آرمی چیف ذمہ داری لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق جنگ کیخلاف برطانیہ میں 30 لاکھ لوگوں نے احتجاج کیا، جب ایک قوم بن جائے تو کوئی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا، ہندوستان40 فیصد کم قیمت پر روس سے تیل لے رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ میرے دور میں بھی مشکلات تھے لیکن یہ حالات تو نہیں تھے، میں امریکا کو سب سے زیادہ بہتر جانتا ہوں،

میں نے برطانیہ کا نظام دیکھ چکا تھا اس لیے اپنی پارٹی کا نام تحریک انصاف رکھا۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک میں انصاف نہیں ہوتو ملک تباہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں عارف نقوی کو 20،25 سال سے جانتا ہوں، فنانشل ورلڈ میں عارف نقوی ایک ٹیلنٹڈ شخصیت تھی، عارف نقوی نے پاکستان کیلئے بہت فائدہ دینا تھا اور دے رہا تھا، عارف نقوی نے شوکت خانم اسپتال کیلئے بہت پیسہ دیا، عارف نقوی پرالزام ہے ابھی تک عدالت میں کیس نہیں چلا،

عدالت نے حکم دیا تھا کہ تینوں جماعتوں کے فنڈنگ کیس سنیں، لیکن چیف الیکشن کمیشنر انتہائی بد دیانت شخص ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ فنڈنگ کیس فیصلہ سنانے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن پی پی اور ن لیگ کا بھی فنڈنگ کیس دیکھیں۔ نواز شریف نے تو اپنی پارٹی کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا ہے پیپلزپارٹی نے امریکا میں سفارتخانے کے پیسے سے فنڈ لیے ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ سمیت ان پارٹیوں کیکیسزبھی سامنے آ نے چاہئیں۔

عمران خان نے کہا کہ عدلیہ پرحملہ یہ لوگ پہلی مرتبہ نہیں کر رہے ایل ڈی ایمیں نوازشریف نے لوگوں کو پلاٹس دیئے تھے لاہورہائیکورٹ نیکیس سنناشروع کیاتونوازشریف نے ججزکوپلاٹس دیدیئے سپریم کورٹ پرحملہ تاریخ کا حصہ ہے،انہوں نے ڈنڈے لے کرعدالت پرچڑھائی کی جسٹس قیوم سے یہ کس طرح فیصلے کراتے تھے سب کومعلوم ہے میڈیا میں دیکھ لیں انہوں نے لوگوں کوخریدااوروہ آج ان کا دفاع کر رہے ہیں جن صحافیوں نے ا ن کی

کرپشن پرمضمون لکھے تھے ا?ج ان کا دفاع کررہے ہیں. عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پرمہنگائی ہمار ے دورمیں بھی تھی لیکن ہم نے عوام کو ریلیف دیا نوازشریف 1999 میں جب گیا تو اس وقت ملک ڈیفالٹ کر رہا تھا، 2018میں نوازشریف گیاتوتاریخ کاسب سیبڑاخسارہ چھوڑ کر گیا کیامیں نے ہی صرف کرپٹ لوگوں اورکرپشن کیخلاف ٹھیکہ لیا ہوا ہے؟ کیا اور لوگوں کی ذمہ داری نہیں جو ان کرپٹ لوگوں کومسلط ہونے دیا؟ آج جومعیشت تباہ

ہو رہی ہیکوئی تواس کاذمہ دار ہو گا۔عمران خان نے جلد از جلد عام انتخابات کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ الیکشن جتنی جلدی ہوں گے اتنے ملک کیلئے بہتر ہوں گے الیکشن ہارنے کا خوف ہے اس لیے یہ لوگ الیکشن نہیں چاہتے ملک کو بچانا ہے، معیشت بہترکرنی ہے تو الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں اس وقت پاکستانیوں کیلئے مشکلات ہیں اور یہ بڑھتی جائیں گی یہ ٹولہ جب تک اقتدار میں رہیگا اپنی سیاست دفن کرتاجائیگا پاکستان کیلئے جتنی جلدی ممکن ہو سکے الیکشن ہونے چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…