پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا جلد فیصلہ سنایا جائے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ

datetime 28  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا جلد فیصلہ سنایا جائے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کا حساب ہونا چاہیے،غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے

عمران خان ریاست کی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں، ریکارڈ سے ثابت ہو چکا ہے کہ عمران خان کو ساڑھے سات ملین امریکی ڈالر کی ممنوعہ فنڈنگ ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ گزشتہ 8 سال سے تاخیر کا شکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی کو داؤ پر لگا کر ایک مجرم کو ناجائز چھوٹ دی جا رہی ہے،لاڈلے مجرم کو چھوٹ دینے کا خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے۔شازیہ مری نے کہاکہ شواہد کی روشنی میں ثابت ہو چکا ہے کہ عمران خان صادق اور امین نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ان کے والد کو نااہل قرار دیا گیا،عمران خان نے الیکشن میں سچ چھپایا اور لگاتار جھوٹ بولا مگر ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی۔شازیہ مری نے کہاکہ قومی سلامتی، ملکی مفاد اور انصاف کا تقاضا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا فیصلہ سنایا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں مزید تاخیر قومی سلامتی کو داؤ پرلگانے کے مترادف ہے، تمام غیر قانونی فنڈنگ کی رقم بحق سرکار ضبط کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی فنانس کمیٹی نے ملازمین کے ذریعے ملک اور بیرون ملک چندا اکٹھا کیا، عمران خان اور عارف علوی کی ایما پر جرم کیا گیا،پی ٹی آئی شور مچا کر فارن فنڈنگ کا حساب دینے سے بچ نہیں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…