عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، تھانے میں درخواست جمع کرا دی گئی

28  جولائی  2022

عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، تھانے میں درخواست جمع کرا دی گئی

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے

عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اور تھانہ سیکرٹریٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرا دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی نے وزیر اعظم ہاؤس میں پریس کانفرنس

کے دوران عمران خان کو ٹھکانے لگانے کی بات کی۔ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ڈھال بنیں گے عمران خان پر جان لیوا حملہ کرنے کی بات کی جا رہی ہے

جس کی وزیر اعظم ہاؤس میں منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔ ہم اس منصوبہ بندی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں

جبکہ پی ٹی آئی پورے پاکستان میں پھیلی ایک پرامن جماعت ہے۔ عمرایوب نے کہا کہ تحریک انصاف متعدد بار سیکیورٹی اداروں کو آگاہ کر چکی ہے

تاہم تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کے دفاع کے لیے کھڑے ہیں اور تھانہ سیکرٹریٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرا دی ہے جس میں ایمل ولی کو نامزد کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…