اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

مدت ختم ہونے کے باوجود کشمالہ طارق عہدے سے چمٹ گئیں،معاملہ عدالت جا پہنچا

datetime 28  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے کشمالہ طارق کو کام سے روکنے کی درخواست پر وزارت قانون و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شہری کی درخواست پر سماعت کی ۔ عدالت نے عہدے کی معیاد ختم ہونے کے بعد وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق کو کام سے روکنے کی درخواست میں وزارت قانون و دیگر کو نوٹس جاری کیا ۔ دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ میںوفاق اور دیگر فریقین ایک ماہ میں پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کشمالہ طارق کو 19 فروری 2018 کو چار سال کی مدت کے لیے تعینات کیا گیا،کشمالہ طارق اپنے عہدے کی مدت مکمل ہونے کے باوجود کام کر رہی ہیں، قانون کے مطابق چار سالہ مدت کے مکمل ہونے پر توسیع نہیں دی جا سکتی، کشمالہ طارق مدت مکمل ہونے کے بعد عہدے کا غیر قانونی استعمال کر رہی ہیں، درخواست گزارنے استدعا کی کہ کشمالہ طارق کو وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کے طور پر کام سے روکا جائے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…