ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

دوبارہ اقتدار میں آئے تو۔۔۔ عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 28  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں نے سپریم کورٹ میں تماشا کیا۔ اب عدالتوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔جب سے یہ 2 خاندان آئے ہیں ہمارا ملک ہندوستان اور بنگلہ دیش سے پیچھے رہ گیا۔چوروں سے مذاکرات یا ڈیل نہیں کروں گا۔ امریکہ سے اچھے تعلقات رکھنے چاہیئں، غلامی نہیں کریں گے۔

ملک بھر میں جشن مناتے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم کو مبارک دینا چاہتا ہوں، ساڑھے تین ماہ پہلے ملک میں بیرونی سازش ہوئی جس کے تحت ہماری حکومت کو ختم کیاگیا، ان لوگوں کو اقتدار میں لایاگیا جو ضمانتوں پر ہیں۔عمران خان نے کہا کہ انہوں نے سمجھا قوم سب بھیڑ بکریوں کی طرح قبول کر لے گی، ہم نے25 مئی کو ایک پرامن احتجاج کی کال دی ، ہمارے اوپر کرپٹ ترین لوگوں کو مسلط کیا گیا تھا، ہماری توڑ پھوڑ اور انتشار کی تاریخ ہی نہیں ہے، میرے سامنے عورتوں اور بچوں پر شیلنگ کی گئی، انہوں نے سمجھا ہم چپ کر کے گھر بیٹھ جائیں گے لیکن لوگ خوفزدہ ہونے کی بجائے ایک قوم بننا شروع ہو گئے، میں نے پہلی دفعہ اپنے ملک کو قوم بنتے دیکھا ہے۔ن کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں لوگ نکلے، 2018 کے الیکشن میں بھی اتنے لوگوں کو نکلتے نہیں دیکھا، ہمیں شکست دینے کا ہر حربہ استعمال کیا گیا، حمزہ کو سپریم کورٹ نے سرکاری مشینری استعمال کرنے سے منع کیا تھا۔

اس نے کوئی کس نہیں چھوڑی ہمیں ہرانے کیلئے،دوسرا شرمناک کردار الیکشن کمیشن کا تھا، اس سب کے باوجود ہم نے انہیں شکست دی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ 90 کی دہائی سے پہلے پاکستان ہندوستان اور بنگلہ دیش سے آگے تھا، جب سے یہ 2 خاندان آئے ہمارا ملک ہندوستان اور بنگلہ دیش سے پیچھے رہ گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی ہم سب کو خوف ہے کہ ان کے ہوتے ہوئے ملک کے حالات مزید خراب ہوں گے۔ جب میں نے اسمبلی توڑی تھی تب الیکشن کروا دیتے تو اس بحران کا سامنا نہ ہوتا۔عمران خان نے کہا کہ میں آج بھی صاف و شفاف الیکشن کا مطالبہ کرتا ہوں، ملک کی سب سے بڑی جماعت کو الیکشن کمشنر پر اعتماد ہی نہیں ہے، ہم 8 بار الیکشن کمیشن کے پاس گئے اور ہر بار ہماری درخواست مسترد ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے ای سی ویم کی بات کی تو الیکشن کمیشن نے بھرپور مخالفت کی، ایران اور ہندوستان میں بھی ای وی ایم ہے، الیکشن کمیشن نے سازش کر کے ای وی ایم کے عمل کو سبوتاڑ کیا، شفاف الیکشن اور سب سے پہلے ہمیں بااعتماد الیکشن کمیشن چاہیئے۔احساس پروگرام دوبارہ شروع کر رہے ہیں،احساس راشن پروگرام بھی شروع کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…