پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پنجاب میں صحت انصاف کارڈ،لنگر خانے، پناہ گاہیں دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ

datetime 27  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور( این این آئی)پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی حکومت واپس آنے کے بعد صوبے میں صحت انصاف کارڈ، لنگر خانے اور پناہ گاہیں دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تحریک انصاف کے چیئر مین کی زیرصدارت پارٹی رہنمائوں کا اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران عمران خان نے قانونی ٹیم کو مبادکباد دی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات میں مشاورت پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ سبطین خان کو دیئے جانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں صحت انصاف کارڈ، لنگر خانے اور پناہ گاہیں دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے اور ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد لانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی سپیکر کے خلاف فوری طور پر عدم اعتماد لائی جائے گی ۔ عمران خان آج جمعرات کے روز لاہور کے دورے کے دوران پی ٹی آئی چیئر مین صوبائی کابینہ کی بھی منظوری دیں گے۔اجلاس کے دوران عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کے ٹولے نے ملک کو تباہ کر دیا، عوام جاگ چکی ہے، ضمنی انتخابات میں اپنا فیصلہ سنا دیا، قوم کو پتہ چل چکا ہے کون جھوٹا ہے اور کون سچا ہے، سپریم کورٹ نے آئین و قانون کی مطابق سچ کا ساتھ دی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…