پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کا حکومت کے خلاف اہم فیصلہ

datetime 27  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں امپورٹڈ حکومت کیخلاف جارحانہ حکمت عملی کو تیزکرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطاب ق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی

زیر صدارت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ وفاقی حکومت کیخلاف جارحانہ حکمت عملی کو تیزکرنیکا فیصلہ کیا گیاہے۔پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کا اب اگلا ہدف وفاقی حکومت ہوگی اس حوالے سے کپتان نے پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں، اجلاس میں پارٹی رہنماؤں سے مختلف امور پر تجاویز بھی لی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو عام انتخابات کی تیاریوں کی بھی ہدایت کی اور کہا ہے کہ پنجاب کی عوام کے مینڈیٹ کو لے کر وفاق کی طرف بڑھیں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چوروں کے ٹولے نے ملک کو تباہ کر دیا۔ عوام جاگ چکی ہے، قوم کو پتہ چل چکا ہے کہ کون جھوٹا ہے اور کون سچا، وہ اب کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیگی۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے آئین وقانون کے مطابق سچ کا ساتھ دیا۔اجلا س کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان جمعرات کو لاہور کا دورہ بھی کریں گے اور پنجاب سے متعلق اہم فیصلے کریں گے۔مسلم لیگ نون پر تنقید کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ 13 جماعتوں کے اتحاد نے سپریم کورٹ کے بینچ پر حملہ کر کے بدترین مثال قائم کی۔انھوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے ہوتے ہوئے مسلم لیگ نون کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…