اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دو سال بعد ایران میں پہلی سر عام پھانسی دیدی گئی

datetime 25  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو سال بعد ایران میں پہلی سر عام پھانسی دیدی گئی

تہران(این این آئی)ملک میں بڑھتے ہوئے کریک ڈائون کے بارے میں بڑھتی ہوئی تشویش کے جلو میں

ایک غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ایران نے ایک پولیس اہلکار کو قتل کرنے کے مرتکب شخص کو سر عام پھانسی دی۔

دو سال میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی سر عام پھانسی ہے۔ناروے میں قائم نارویجن ہیومن رائٹس آرگنائزیشن (این جی او)نے ایران کے

سرکاری میڈیا کی اطلاع کی بنیاد پر کہا کہ کارکن ایمان سابزکار جسے فروری 2022 میں جنوبی ایرانی شہر شیراز میں

ایک پولیس اہلکار کو قتل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ جائے وقوعہ پر صبح سویرے پھانسی دی گئی۔

جولائی کے شروع میں ایرانی سپریم کورٹ نے ان کی سرعام سزائے موت کی توثیق کی تھی۔تنظیم کے ڈائریکٹر محمود امیری مقدم نے کہا کہ

عوامی مقامات پر اس وحشیانہ سزا کو دوبارہ شروع کرنے کا مقصد لوگوں کو ڈرانا اور ان پر خوف کی دھاک بٹھانا ہے تاکہ وہ ڈر کر احتجاج نہ کرسکیں۔

انسانی حقوق گروپ کا کہنا تھا کہ ایران قرون وسطی کے دور کی یاد تازہ کررہا ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…