اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے بول نیوز کے پروگرام میں لائیو گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خبر ملی ہے کہ ڈپٹی سپیکر دوست مزاری بھاگنے والا ہے، انہوں نے ایف آئی اے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے آئی کو پاکستان کے جتنے
بھی انٹرنیشنل ائیر پورٹس ہیں ان پر ہائی الرٹ کرے، مجھے خبر ملی ہے کہ ڈپٹی سپیکر کسی بھی لمحے ملک چھوڑ کر بھاگ رہا ہے کیونکہ اس نے غیر آئینی فیصلہ دیا ہوا ہے، جب اعلیٰ عدالت نے اسے ریکارڈ کے ساتھ طلب ہونے کا کہا ہے کل سے یہ غائب ہے، یہ بھاگنے کے چکر میں ہے کیونکہ اس نے غیر آئینی رولنگ دی ہے اور اس کے اوپر آرٹیکل 6 لگے گا اس شخص کو میں سمجھتا ہوں کہ عبرت کا نشان بننا چاہیے، کیونکہ اس نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دے کر رولنگ دی ہے، سپریم کورٹ کے ججز بھی حیران و پریشان ہیں کہ کون سی ہماری رولنگ اس نے پڑھی ہے اور کس کی رولنگ کو پڑھ کر اس نے فیصلہ دیا ہے، ان کا ماننا ہے کہ ہم نے تو ایسی کوئی بات ہی نہیں کی جو اس نے پڑھی ہے تو یہ بھاگنے والا ہے، دوران پروگرام عثمان ڈار نے کہا کہ یہ بریکنگ نیوز چلائیں تاکہ ایف آئی اے الرٹ ہو اور اسے پکڑے اگر یہ بھاگنے کی کوشش کرے، کیونکہ اسے کل پیش ہونا ہو گا سپریم کورٹ میں اور ان کو بتانا ہو گا کہ اس نے کیا قانون پڑھا ہے، کس کے تحت پڑھا ہے یہ وہ لوگ ہیں جو آئین کے ساتھ کھیلتے ہیں، کھلواڑ کرتے ہیں، اقتدار کے ساتھ چمٹے رہنے کے لئے لوٹ مار کے لئے۔