بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

جھگڑے اور توڑ پھوڑ کی ویڈیو وائرل ہونے پر دبئی میں بڑی گرفتاریاں

datetime 23  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)سات افراد کو مسلح لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دبئی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے گرفتار کیے گئے افراد اپنی رہائش پر باہم سخت غصے کے ساتھ تکرار کر رہے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیان

میں مزید کہا گیاکہ گرفتار کیے جانے والے یہ افریقی شہری بتائے گئے ہیں۔ ان کے حوالے سے وائرل ہونے والی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ ایک عوامی مقام پر جھگڑ رہے تھے اور املاک کو نقصان پہنچا رہے تھے۔اس لڑائی مارکٹائی پر مبنی ویڈیوں میں یہ لوگ مسلح ہیں، کھڑکیاں توڑ رہے ہیں، پارک ی گئی کاروں کو توڑا جا رہا ہے اور اونچی آواز میں چیخ رہے ہیں۔ ندبئی پولیس نے کہا ان تمام افراد مشتبہ کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اب ان کا معاملہ مزید کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے سپرد کیا جائے گا۔پولیس نے اپنے بیان میں عوام کو نا قابل قبول رویے کے بارے میں انتباہ کیا ہے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اگر اس طرح کا کوئی بھی واقعہ دیکھیں تو پولیس کو فوری طور پر اطلاع کریں۔ عوام کی طرف سے ایسی رپورٹس کے لیے پولیس آئی سروس ایپ متعارف کرائی گئی ہے ، عوام کے لیے ایک ہاٹ لائن 999 کا اعلان کر رکھا ہے ، تاکہ عوام ناقابل قبول رویے پر مبنی واقعات کی پولیس کو فوری اطلاع دے سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…