بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اللہ نہ کرے کبھی ماہرہ خان کو معاف کروں، خلیل الرحمن قمر

datetime 23  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)معروف ڈرامہ ساز خلیل الرحمن قمر نے کہا ہے کہ وہ اداکارہ ماہرہ خان کی بہت عزت کرتے تھے اور اب اللہ نہ کرے کہ وہ کبھی اداکارہ کو معاف کریں۔ایک انٹرویو میں دیگر مسائل سمیت ماہرہ خان کی جانب سے اپنے خلاف کی گئی ٹوئٹ پر بھی بات کی اور ساتھ ہی شکوہ کیا کہ اداکارہ نے ان کے ساتھ غلط کیا۔

خلیل الرحمن قمر نے ماہرہ خان کی جانب سے اپنے خلاف مارچ 2020میں کی گئی ٹوئٹ کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے ڈراما ساز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ماہرہ خان نے خلیل الرحمن قمر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ وہ ٹی وی سکرین پر عورتوں کی تضحیک کرنیوالے شخص کی جانب سے ماروی سرمد کیلئے کہے گئے الفاظ پر حیران ہوں۔ڈراما ساز نے ماہرہ خان کی ٹوئٹ پر پہلے افسوس کا اظہار مگر اب ایک بار پھر انہوں نے انٹرویو میں اس پر شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تو ماہرہ خان کی عزت کرتے تھے، وہ ان کے خلاف ٹوئٹ کرنے سے قبل انہیں فون کرتیں تو اچھا تھا۔ڈراما ساز نے کہا کہ ماہرہ خان نے جس طرح کا ٹوئٹ کیا تھا، اللہ انہیں معاف کرے مگر وہ اللہ نہ کرے کہ وہ اداکارہ کو معاف کریں، ساتھ ہی انہوں نے یہ عزم بھی کیا کہ وہ اداکارہ کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ ماہرہ خان انہیں پہلے سے ہی جانتی تھیں، وہ انہیں کوئی بھی ٹوئٹ کرنے سے قبل فون کرتیں تو وہ انہیں سمجھاتے کہ انہوں نے کیسا بیان دیا مگر انہوں نے ایسا کرنے کے بجائے ان کے خلاف ٹوئٹ کردی۔انہوں نے کہا کہ وہ ماہرہ خان کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ پر آج تک حیران ہیں اور انہیں وہ ٹوئٹ سمجھ بھی نہیں آئی۔انہوں نے ایک بار پھر اس بات پر بھی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا کہ انہوں نے ماہرہ خان کو صدقے تمہارے میں بہترین کردار دلوایا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…