ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

یاسر شاہ نے بھی ’’بال آف دی سنچری‘‘ کروا دی

datetime 18  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گال( مانیٹرنگ، این این آئی) پاکستان کے سپنر یاسر شاہ نے ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی بائولنگ کا لوہا منوا لیا، سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران یاسر شاہ نے شین وارن کی تقریباً انتیس سال قبل پھینکی گئی ’’بال آف دی سنچری‘‘ جیسی گیند کروا دی۔ سری لنکا ٹیم

کے کوشل مینڈس جب سیٹ دکھائی دے رہے تھے اور 76 رنز پر کریز پر موجود تھے اس وقت یاسر شاہ نے بال آف دی سنچری پھینک کر انہیں کلین بولڈ کر دیا، ان کی گیند پر کمنٹیٹر بھی بول پڑے کہ یہ تو بالکل اسی طرح ہے جس طرح شین وارن نے بال آف دی سنچری پر مائیک گیٹنگ کو آئوٹ کیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ،سری لنکا نے تیسرے دن کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنا لیے جبکہ اسے 333 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی سری لنکا کے دنیش چندیمل 86 اور برابتھ جیسوریا 4 رنز کے اسکور پر نائوٹ آٹ ہیں جو آج منگل کے روز چوتھے روز کا کھیل شروع کریں گے۔ پیر کو میچ کے تیسرے دن سری لنکا نے 36 رنز ایک کھلاڑی آئوٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو محمد نواز نے جلد ہی نائٹ واچ مین کاسن رجیتھا کو چلتا کردیا تاہم اس کے بعد اوشادا فرنینڈو اور کوشل مینڈس ڈٹ گئے۔دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لیے 91رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کردیا، یاسر شاہ نے 64 رنز بنانے والے اوشادا کو آئوٹ کر کے پاکستان کو تیسری کامیابی دلائی۔اینجلو میتھیوز صرف 9 رنز بنا سکے جبکہ کوشل مینڈس کی 76 رنز کی اننگز بھی یاسر کے ہاتھوں اختتام کو پہنچی۔پانچ وکٹیں گرنے کے بعد دنیش چندیمل کا ساتھ دینے

دھننجیا ڈی سلوا آئے اور دونوں نے 40رنز کی ساجھے داری قائم کی لیکن یاسر کی تیسری وکٹ نے دھننجیا کی مزاحمت کا خاتمہ کردیا۔دوسرے اینڈ سے نواز نے پہلے نروشن ڈکویلا اور پھر رمیش مینڈس کو آئوٹ کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی مرتبہ اننگز میں پانچ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر لیا۔سری لنکا نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنائے ہیں اور مجموعی طور پر 333 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔دنیش چندیمل 86 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں اور پراباتھ جے سوریا ان کا ساتھ دے رہے ہیں اور 4 رنز بنا رکھے ہیں۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 5 اور یاسر شاہ نے 3 وکٹیں لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…