دین سے دوری نے ہمیں غفلت میں مبتلا کر رکھاہے، رابی پیرزادہ
لاہور( این این آئی) شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ دین سے دوری نے ہمیں غفلت میں مبتلا کر رکھاہے ،
خدا کی ذات کے سامنے سر بسجود ہوئے بغیر اس کا قرب حاصل نہیں کیا جا سکتا ،جن لوگوںکو دنیا میں رب تعالیٰ کی طرف سے
ہدایت مل جائے وہی حقیقت میں کامیاب اور خوش نصیب لوگ ہیں ۔ ایک انٹرویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ
جب میں شوبز کی رنگین دنیا سے وابستہ تھی تو مجھے دین کے بارے میں اتنا علم نہیں تھا لیکن جب سے شوبز چھوڑا ہے
تو بہت کچھ سیکھا ہے اور مجھے جو اطمینان نصیب ہوا ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہاکہ
اسلامی معاشرے میں عورت کو جو عزت اور مقام دیا گیا ہے اس کی دوسری کوئی مثال نہیں ،اسلام میں صرف بھلائی کا درس دیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے جو وسائل میسر آتے ہیں میری کوشش ہوتی ہے کہ وہ دکھی انسانیت کے لئے خرچ کروں اور خدا کی ذات میرے لئے وہاں سے راستے کھولتا ہے جس کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا۔