یاسر شاہ نے لیجنڈ عبدالقادر کو پیچھے چھوڑ دیا

16  جولائی  2022

یاسر شاہ نے لیجنڈ عبدالقادر کو پیچھے چھوڑ دیا

گال (آن لائن )مایہ ناز لیگ سپنر یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی سپنر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے لیجنڈ سپنر عبدالقادر کو پیچھے چھوڑدیا، یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے

زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی سپنر بن گئے، انہوں نے یہ کارنامہ سری لنکا کے بیٹر اینجلیو میتھوز کو آئوٹ کرنے کے بعد حاصل کیا۔

سال دو ہزار چودہ میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے یاسر شاہ نے 47 ٹیسٹ میچز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا جبکہ لیجنڈ سپنر عبدالقادر

نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 236 وکٹیں اپنے نام کیں تھی، دانش کنیریا بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے پاکستان کے لئے

61 ٹیسٹ میچز میں 261 وکٹیں حاصل کررکھیں ہیں۔یاسر شاہ کی بہترین بولنگ 41 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کرنا ہے ،

اس کے علاوہ ٹیسٹ میچز میں دس وکٹیں 3 بار، 16 مرتبہ 5،5 وکٹیں اور 9 مرتبہ 4،4 وکٹیں لینا شامل ہے۔یاسر شاہ نے

اپنا آخری ٹیسٹ میچ اگست 2021 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلا تھا جس کے بعد وہ انگوٹھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے،

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یاسر شاہ نے سری لنکا میں ہی 50 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کیں تھی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…