جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے بعد ریلوے ،پی آئی اے کاکرایوںمیں کمی کا اعلان

datetime 16  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ریلوے اور پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا ۔ وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیر اعظم پاکستان کے نقش قدم

پر چلتے ہوئے پاکستان ریلویز اور قومی ائیر لائن پی آئی اے نے یہ فائدہ اپنے مسافروں تک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان ریلویز کی میل / ایکسپریس ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد جبکہ پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کی دونوں کلاسز کے کرایوں میں بھی 10 فیصد کمی کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیصلوں کا اطلاق ان شا اللہ 17 جولائی سے اگلے 30 روز کے لیے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں 94فیصد جبکہ پی آئی اے میں 90فیصد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں۔اس کمی کا نوٹیفکیشن کل اتوار کے روز جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اس اقدام کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نجی ائیر لائنز کو یہ ہدایت کرے گی کہ وہ اپنے کرایوں میں کمی کریں ۔ مجھے یقین ہے کہ صوبائی حکومتیں ٹرانسپورٹرز سے رابطے کر کے کرایوں میں کمی کے اقداما ت بھی کریں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…