ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی صدر جوبائیڈن سعودی عرب پہنچ گئے

datetime 16  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض( آن لائن ) امریکی صدر جوبائیڈن اپنے دورے کے دوران سعودی عرب پہنچ گئے ، سعودی عرب سے تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے، سعودی قیادت کے ساتھ توانائی کی فراہمی، انسانی حقوق اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کرینگے ، بائیڈن ایک ایسے ملک کے ساتھ

امریکہ کے تعلقات کو دوبارہ بحالی کے لیے دورے پر ہیں جس کو انہوں نے عالمی سطح پر ‘تنہا’ کرنے کا عزم کیا تھا۔صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے مطابق امریکی صدر سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر سرکاری عہدیداروں سے ملاقات کریں گے، امریکی خفیہ اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی شہزادے نے 2018 میں ترکی میں مقیم واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار جمال خاشقجی کو قتل کرنے کی منظوری دی لیکن ولی عہد نے قتل میں اپنے ملوث ہونے کی نفی کی تھی۔جو بائیڈن ہفتے کو بحیرہ احمر کے بندرگاہی شہر جدہ میں ہونے والے ایک سربراہی اجلاس میں عرب رہنماؤں کے ایک بڑے وفد سے ملاقات کریں گے۔جو بائیڈن کی انتظامیہ کے عہدیدار نے کہا کہ صدر متعدد رہنماؤں سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں اور وہ عمومی طور پر ان کا استقبال کریں ۔مشرق وسطیٰ کی طرف دورہ شروع کرنے کے وقت انتظامیہ نے اس بات کی وضاحت کی کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے امریکی صدر قریبی ملاقات اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں گے لیکن صدر نے اسرائیل میں سربراہان سے ہاتھ ملانے سے گریز نہیں کیا تھا۔جو بائیڈن نے کہا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھائیں گے لیکن انہوں نے خاص طور پر یہ واضح نہیں کیا کہ وہ سعودی قیادت کے ساتھ مقتول صحافی کا معاملہ بھی سامنے رکھیں گے۔سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو ‘فرسودہ اور تخفیف پسند’ تیل برائے سلامتی کے طور پر بھی نہیں دیکھا جائے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…