جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا معاملہ،وزیر اعظم اوگرا، بیوروکریسی اور اتحادیوں میں پھنس گئے

datetime 14  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف اوگرا،بیوروکریسی اور اتحادیوں میں پھنس کر رہ گئے ہیں کیونکہ اتحادیوں نے عوام کو معمولی ریلیف دینے کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ عالمی منڈی میں جس

تناظر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق اسی حساب سے انہیں ریلیف دیا جائے،معمولی ریلیف دینے سے تعریف کے بجائے تنقید زیادہ ہوگی،وزیر اعظم نے حتمی فیصلے کے لئے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس بلا رکھا ہے جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق واضح فیصلہ سامنے آ جائیگا۔ذرائع نے بتایا کہ اوگرا نے پیٹرول 18 روپے فی لٹر سستا کرنے کی سمری بھجوائی ہے، وزارت خزانہ 10 سے 12 روپے فی لٹر کمی کی حامی ہے جبکہ اتحادی جماعتوں نے کم از کم 50 روپے فی لٹر کمی کا مطالبہ کر دیا ہے،اتحادی جماعتوں میں شامل پیپلز پارٹی،ایم کیو ایم،جے یو آئی اور باپ پارٹی کا موقف ہے کہ عالمی منڈی میں تیل 100 ڈالر سے بھی کم پر آ گیا ہے،عالمی کمی کو دیکھتے ہوئے عوام کو پورا ریلیف منتقل کیا جائے،ان کا کہنا تھا 10 یا 20 روپے کی کمی سے تعریف کے بجائے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا،وزیراعظم بیوروکریسی بابوؤں کے چنگل میں نہ آئیں، عوام کے مفاد میں فیصلہ کریں، وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں نے بھی کم از کم 20 سے 30 روپے ریلیف کی سفارش کر دی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…