منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پشاورمیں درجنوں افغان باشندوں کا جلوس پاکستان کیخلاف نعرے بازی، ہوائی فائرنگ

datetime 14  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ دائود زئی کی حدودمیں درجنوں افغان باشندوں نے جلوس کے دوران افغانی پرچم لہراتے ہوئے پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی اور خوف و ہراس پھیلا دیا ۔

جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق تھانہ دائود زئی کے اے ایس آئی کی جانب سے درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز اطلاع ملنے پر شاہ عالم پہنچے تو وہاں چند افغان باشندے جلوس کی شکل میں جارہے تھے جنہوں نے افغانستان کے جھنڈے لہرائے ہوئے تھے اور وہ پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کررہے تھے اور وہ دونوں ملکوں کے مابین نفرت پیدا کررہے تھے جلوس کی نگرانی منصور ٗقاری نور محمد ٗسمیع اللہ ٗنوید او ر سلمان کررہے تھے پولیس کے پہنچنے پر جلوس کے شرکاء منتشر ہو گئے اس دوران پولیس نے جلوس میں شریک افغان باشندوں نوید اور سلیمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو عدد پستول اور کارتوس برآمد کر لئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان نفرت کو پروان چڑھا رہے تھے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…